Ashoor ka jab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Nasir Zaidi
آجا اصغر آجا آجا اصغر آجا
عاشور کا جب سورج ڈوبا
بانو کو اصغر یاد آیا
جب بن میں اندھیرا چھانے لگا
بانو کو اصغر یاد آیا
شعلوں کی ضد پر خیمے تھے
ارمان بھی ماں کے جلنے لگے
جس وقت جلا ننھا جھولا
بانو کو اصغر۔۔۔
چھ ماہ کا اس کا سن لیکن
عباس تھا ماں کی نظروں میں
زینب کی چھن جب سر سے ردا
بانو کو اصغر۔۔۔
دل تھام کے خاک پہ بیٹھ گیء
اشکوں کی روانی اور بڑی
پانی کا جب بھی ذکر ہوا
بانو کو اصغر۔۔۔
دورانِ سفر اس بی بی کی
لوری کی صدا نوحے میں ڈھلی
دیکھا جو کوئی بچہ ہنستا
بانو کو اصغر۔۔۔
عاشور کے بعد عزاداری
بس کرتی رہی وہ بیٹے کی
ہر گام پہ ہر دن ہر لمحہ
بانو کو اصغر۔۔۔
بیمار نے اپنے بھای کی
پوشاک بنا کے رکھی تھی
روی جو مدینے میں صغریٰ
بانو کو اصغر۔۔۔
پہلو کو تکتی رہتی تھی
راتوں کو اٹھ کر روتی تھی
زندان گیء جب آل عبا
بانو کو اصغر۔۔۔
انصر یہ قیامت کیسی تھی
ویران ہوی گودی اسکی
دنیا میں بچھا جب فرش عزا
بانو کو اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.