Asghar tujhe mai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ahsan Hussain
بانو یہ صدا دیتی ہے کہاں ہو بیٹا
اصغر تجھے میں رن میں لوری سنا نہ پای
وقتِ قضا تجھے میں پانی پلا نہ پائی
اصغر تجھے میں رن میں۔۔۔
ہوں شرم سار تجھ سے اے میرے لال اصغر
آنسوں بہانے تیری تربت پہ آ نہ پائی
اصغر تجھے میں رن میں۔۔۔
خیموں کی راخ پر یہ کرتی تھی بین بانو
چادر کے ساتھ تیرا جھولا بچا نہ پائی
اصغر تجھے میں رن میں۔۔۔
جینے کی ماں نے تیری مانگی تھی ایک منت
افسوس آج تک وہ منت بڑھا نہ پائی
اصغر تجھے میں رن میں۔۔۔
مارا تھا جس نے اصغر مقتل میں تیر تجھکو
اک پل بھی اسکو بانو اب تک بھلا نہ پائی
اصغر تجھے میں رن میں۔۔۔
صغرا نے جو وطن سے بھیجا تھا ایک کرتہ
جلتے قیام سے وہ کرتہ اٹھا نہ پائی
اصغر تجھے میں رن میں۔۔۔
ننھی سی لاش دیکھی نیزے پہ ماں یہ بولی
مقتل کی خاک تجھکو اک پل چھپا نہ پائی
اصغر تجھے میں رن میں۔۔۔
جاتی ہوں قید ہو کر دربار اشقیاء میں
ہاتھوں میں ریسما ہے یہ بھی بتا نہ پائی
اصغر تجھے میں رن میں۔۔۔
اس بات کا خلق ہے جب تک رہوں گی زندہ
فرش عزا لحد پر آ کر بچھا نہ پائی
اصغر تجھے میں رن میں۔۔۔
احسان و ارتظی بھی یہ کہکے رو رہے ہیں
اصغر کو دل سے بانو اپنے لگا نہ پائی
اصغر تجھے میں رن میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.