Asghar tera tabassum
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hasan Sadiq
ھل من ناصر ینصرنا
اصغر تیرا تبسم وہ کام کر گیا ہے
باطل کو تا قیامت نا کام کر گیا ہے
ھل من کا استغاثہ دینا حسین کا
زینب کے دل میں پیدا کہرام کر گیا ہے
اصغر تیرا تبسم۔۔۔
گویا کہ اب زمانے میں غازی نہیں موجود
لیکن وفا کا دنیا میں وہ نام کر گیا ہے
اصغر تیرا تبسم۔۔۔
حرملہ کے تیر کو سہہ کے بھی اصغر کے لب مسکاے
شبیر کا لال تھا اصغر بھی کیوں موت سے وہ گھبراے
آغوش رباب کی خالی ہے کوئی اصغر کو اب لاے
خود سو گیا خاک کربل پہ پر ماں کو نیند نہ آے
گویا وہ سو گیا ہے کربل کی خاک میں
ماں کو وہ مبتلاے عالم کر گیا ہے
اصغر تیرا تبسم۔۔۔
عابد لہو کے آنسوں رویا ہے گو حسین
دنیا میں عام تیرا پیغام کر گیا ہے
اصغر تیرا تبسم۔۔۔
عاشور کے روز تو کربل میں وہ خوں کی چل گیء آندھی
سیلاب میں موت کے جس نے تھی ننھی سی جان بہا دی
تدفین ہوئی معصوم کی بن میں حیران ہوی دنیا تھی
اصغر تو خاک پہ یوں سویا جیسے وہ گود ہو ماں کی
بے شیر کی تدفین سے لگتا ہے یوں امیر
جیسے وہ ماں کی گود میں آرام کر گیا ہے
اصغر تیرا تبسم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.