Asghar tera jhoola
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Irfan Haider
ویران آغوشِ مادر ویران دل سکینہ کا
خیموں کی طرح ہے ویران اصغر تیرا جھولا
آنسوں بہاے کیسے جھلاے بالی سکینہ ہاے
اصغر تیرا جھولا اصغر تیرا جھولا
جلتی زمیں پر تو سو رہا ہے
فرقت میں تیری دل رو رہا ہے
روتی ہے مادر روتی خواہر
کرتا ہے نوحہ ہاے
اصغر تیرا جھولا۔۔۔
سونا ہے جنگل سونی ہے گودی
زخم جدائی دے گیا تو بھی
ویران دل ہے ویران ہے ماں
یہ کہہ کے رویا ہاے
اصغر تیرا جھولا۔۔۔
آ میرے جانی آ گیا پانی
آجا مٹا دو تشنہ دہانی
کوزہ اٹھا کر روی سکینہ
جیسے ہی دیکھا ہاے
اصغر تیرا جھولا۔۔۔
تیرا ہمکنا یاد آ رہا ہے
مادر کے دل کو تڑپا رہا ہے
تھام کے روی جھولے کی ڈوری
خالی جھلایا ہاے
اصغر تیرا جھولا۔۔۔
مقتل میں تجھکو کیا نیند آی
کس نے وہاں پر لوری سنای
کل تک تھی جھولا آغوشِ مادر
آج یہ سہرا ہاے
اصغر تیرا جھولا۔۔۔
نزدیک جا کر جھولے کے مادر
کوک جلی یہ کہتی ہے رو کر
جاؤں کہاں میں سارے جہاں میں
ہے میری دنیا ہاے
اصغر تیرا جھولا۔۔۔
آنکھوں میں ججنا ہے آنسوؤں کا
لب پہ بکا ہے دل ماتمی ہے
ہے عزا خانہ دل تیری ماں کا
اور اس میں بیٹا ہاے
اصغر تیرا جھولا۔۔۔
ماں کی فغاں کا لوری سمجھ کر
اے میرے بچے آجا پلٹ کر
کہتی ہے مادر ہوتی زباں گر
تجھکو بلاتا ہاے
اصغر تیرا جھولا۔۔۔
باب الحویج اے مولا اصغر
کہتے ہے سب سے عرفان و مظہر
پای دعائیں اس نے علی سے
جس نے اٹھایا ہاے
اصغر تیرا جھولا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.