Asghar na milega
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Irfan Haider
ماں کہتی تھی کیا کیا ملال جھیلے ہونگے
بہنا نہیں پاس کس سے کھیلے ہونگے
رات اندھیری ڈرونا جنگل
اصغر میرے قبر میں اکیلے ہونگے
نہ ملے گا نہ ملے گا
جھولا تو نظر آئے گا
اصغر نہ ملے گا
اب ساری خدائی میں
اصغر نہ ملے گا
اب جھولا جھلانے کو ترس جائیں گے باہیں
خیمے میں کبھی دشت میں ڈھونڈیں گی نگاہیں
تھک جائینگی یہ آنکھیں
اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آئے گا۔۔۔
سائے میں نہ جاؤں گی تو گھر لوٹ کے آجا
ہر وقت میرے ہونٹوں پر ہوگا یہی نوحہ
بن تیرے سکوں ماں کو
اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آئے گا۔۔۔
ڈھائیں گے لعیں ہم پہ
ابھی اور قیامت
ڈھونڈیں گے شقی دشت میں بے شیر کی تربت
شہداء کے سروں میں جب اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آئے گا۔۔۔
زنداں سے رہا ہو کر جب جاؤ گی تم گھر
ہر گود میں ڈھونڈیں گی بہت روئے گی مضطر
جب فاطمہ صغریٰ کو اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آئے گا۔۔۔
ہاتھوں میں اٹھاؤں گی جب پانی کا کوزہ
پانی میں نظر آئے گا بے شیر کا چہرہ
بس عکس نظر آئے گا
اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آے گا۔۔۔
اصغر کے شلوکے جب نظر آئینگے گھر میں
اک درد سا اس وقت بھی اٹھے گا جگر میں
سب ہونگے وہاں لیکن
اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آئے گا۔۔۔
یہ سوچ کے روتا ہے میرا دل بھی تڑپ کر
اس وقت تیرے قلب پہ کیا گزرے گی مضطر
جب راتوں کو پہلو میں اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آئے گا۔۔۔
کیا وقتِ مصیبت ہے ذرا دیکھ اے دکھیا
کل جھولے میں بے شیر تھا اور پانی نہیں تھا
مل جائے گا جب پانی اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آئے گا۔۔۔
بن پانی کے دنیا سے سدھارا میرا اصغر
جب آئے گا پانی تو میری پیاری سی دختر
ڈھونڈے گی اسے بن میں
اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آئے گا۔۔۔
یاد آئے گا رہ رہ کر جو اصغر کا ہمکنا
اور شوق شہادت میں وہ جھولے میں مچلنا
تم دل کو منا لینا
اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آئے گا۔۔۔
کیا بیت گئی ہو گی اس ماں کے جگر پر
سوچو تو ذرا کہتا ہے عرفان سے مظہر
جب شہ نے کہا ہو گا اصغر نہ ملے گا
جھولا تو نظر آئے گا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.