Asghar mai teri maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
آجا اصغر آجا اصغر
اصغر میں تیری ماں ہوں
آجاؤ چاند میرے تیرے پیاس میں بجھاؤں
اصغر میں تیری ماں ہوں
میرے لاڈلے کہاں ہوسینے تمہیں لگاؤں
اصغر میں تیری ماں ہوں
بیٹا تمہارا قاتل میرے سامنے کھڑا ہے
جانے کیوں ہنس رہا ہے
چادر بھی لٹ چکی ہے
منہ کس طرح چھپاؤں
اصغر میں تیری ماں ہوں
…آجاؤ چاند میرے
تیرے جھولےکو سکینہ رورو کے چومتی ہے
تجھے گھر میں ڈھونڈتی ہے
تیری موت کی خبر میں کیسے اسے سناؤں
اصغر میں تیری ماں ہوں
…آجاؤ چاند میرے
میری جان جا رہی ہے یہ سوچ سوچ اصغر
اس پھول سے گلے پر یہ تیر کیسے جھیلا
بہنوں کو کیا بتاؤں
اصغر میں تیری ماں ہوں
…آجاؤ چاند میرے
نیزے سے گر رہا ہے ننھا سا سر تمہارا
دل روتا ہے ہمارا میرے ہاتھ تو بندھے ہیں
سر کس طرح اٹھاؤں
اصغر میں تیری ماں ہوں
…آجاؤ چاند میرے
جھولےکےساتھ بیٹا میرے ہاتھ جل گئے ہیں
ظالم بھی ہنس رہے ہیں تیری آخری نشانی
کسطرح سے بچاؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
…آجاؤ چاند میرے
جب رات ہوگی رن میں ہو جائے گا اندھیرا
ڈر نا نہیں اے بیٹا دادی کہیں گی تم سے
آ میں تجھے سلاؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
…آجاؤ چاند میرے
تم رات کو ہمیشہ سنتے تھے ماں سے لوری
اب نیند آتی ہوگی پھر گود میں لٹا کر
ناد علی سناؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
…آجاؤ چاند میرے>
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.