Asghar ki kya khata
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Irfan Hussain
کہتے تھے شہ بتا دے اصغر کی کیا خطا تھی
کیوں حرملہ ہمارے اصغر کی کیا خطا تھی
بتلا تو ابنِ کاہل پتھر ہے کیا تیرا دل
مارا جو یوں جفا سے اصغر کی کیا خطا تھی
کہتے تھے شہ بتا دے۔۔۔
دیکھا رباب نے جو اصغر کا جسم خوں میں
ماں نے کہا تڑپ کر اصغر کی کیا خطا تھی
کیوں حرملہ ہمارے اصغر کی کیا خطا تھی
کہتے تھے شہ بتا دے۔۔۔
اصغر کی تشنہ گی پر روتا ہے خود خدا بھی
توحید کے دلارے اصغر کی کیا خطا تھی
کیوں حرملہ ہمارے اصغر کی کیا خطا تھی
کہتے تھے شہ بتا دے۔۔۔
اللّٰہ جو غنی ہے اس کا ہے ایک یہ منظر
اس بے نیاز بندے اصغر کی کیا خطا تھی
حرملہ ہمارے اصغر کی کیا خطا تھی
کہتے تھے شہ بتا دے۔۔۔
حیدر کا بچپنا اب سوتا ہے کربلا میں
کونین کے سہارے اصغر کی کیا خطا تھی
کیوں حرملہ ہمارے اصغر کی کیا خطا تھی
کہتے تھے شہ بتا دے۔۔۔
آنکھوں سے اس جری کے دریا ہے خوں کا بہتا
کہتا ہے دل کو تھامے اصغر کی کیا خطا تھی
کیوں حرملہ ہمارے اصغر کی کیا خطا تھی
کہتے تھے شہ بتا دے۔۔۔
شوکت عقیل و ناصر محشر میں یہ کہیں گے
اب پوچھو حرملہ سے اصغر کی کیا خطا تھی
کہتے تھے شہ بتا دے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.