Asghar ke baad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Afzal Mirza
اصغر کے بعد چین نہ آیا رباب کو
دیکھا تمام عمر تڑپتا رباب کو
میں دودھ بھی پلا نہ سکی اپنے لال کو
تا زندگی رہا یہی صدمہ رباب کو
اصغر کے بعد۔۔۔
کیا میرا لال آ گیا پوچھا رباب نے
زینب نے جب کبھی بھی پکارا رباب کو
اصغر کے بعد۔۔۔
کھا کر گلے پہ تیر سر دشت کربلا
اصغر نے کر دیا ہے اکیلا رباب کو
اصغر کے بعد۔۔۔
اصغر کے بعد ساے میں بیٹھی نہیں کبھی
دیتا رہا تسلیاں کنبہ رباب کو
اصغر کے بعد۔۔۔
داغ جدائی دے گیء زندان شام میں
اصغر کے ساتھ ساتھ سکینہ رباب کو
اصغر کے بعد۔۔۔
سرور کے بعد خیمے جلایینگے جب لعیں
تڑپاے گا جلا ہوا جھولا رباب کو
اصغر کے بعد۔۔۔
ہنسنے کا کیا سوال تھا لب تک نہیں کھلے
اتنا غم و الم نے ستایا رباب کو
اصغر کے بعد۔۔۔
تو خدمت عزا میں ہے مصروف جس طرح
عشرت پسند آۓ گا نوحہ رباب کو
اصغر کے بعد۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.