Asghar kaafi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Shahid Baltistani
ہاتھوں میں علی اصغر کو لیےء
شبیر صدا یہ دیتے تھے
کیا مجھ سے لڑے گی فوج جفا
نو لاکھ اس لشکر کے لئے
میرے اصغر کافی ہے
خود اس کی ثنا قرآں کی طرح
قرآن شجاعت کرتا ہے
یہ شیر خدا کا پوتا ہے
تلوار بنا لڑنے کے لئے
میرے اصغر کافی ہے۔۔۔
کمسن ہے مگر لاچار نہیں
عباس کے جیسے تیور ہے
بس ایک اشارے سے اپنے
طوفان بپا کر نے کے لئے
میرے اصغر کافی ہے۔۔۔
رو دے تو برس جاے بادل
بولے تو قیامت آ جاے
اے مرحبے دشتِ کربوبلا
خیبر کو تیرے ڈھانے کے لئے
میرے اصغر کافی ہے۔۔۔
امت پہ جفا منظور نہیں
میں صابر ہوں مجبور نہیں
یہ حکم مشیعت ہے ورنہ
عباس تیرے بدلے کے لئے
میرے اصغر کافی ہے۔۔۔
اللّٰہ رے ہمت بانو کی
خود فوج ستم سے کہتی تھی
شبیر پہ تیر نہ برساؤ
ہر تیر ستم کھانے کے لیےء
میرے اصغر کافی ہے۔۔۔
جب آی سکینہ مقتل میں
اس لاش سے آتی تھی یہ صدا
مادر کی گود میں سو جاؤ
پہلو میں میرے سونے کے لئے
میرے اصغر کافی ہے۔۔۔
صغریٰ کو خبر یہ ہو نہ سکی
دنیا سے گیا پیاسا بھای
اس نے تو لکھا ہے خط میں یہی
اے بابا میرے جینے کے لئے
میرے اصغر کافی ہے۔۔۔
ریحان نہیں فکر محشر
جب باب حوایج ہے اصغر
فردوس میں ابن زہرا کے
قدموں میں جگہ پانے کے لئے
میرے اصغر کافی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.