Asghar ka lahoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Safdar Abbas
اصغر کا لہو جب نہ لیا ارض و سماں نے ہاے
چہرے پہ ملا خون شہ کربوبلا نے
کیا جرم تھا چھ ماہ کے بچے کا خدایا
کیوں چھیدا ہے اصغر کا گلا تیر جفا نے
اصغر کا لہو۔۔۔
بے شیر نے جاں اپنی فدا کر دی پدر پر
نصرت کے لئے دی تھی صدا شاہ ہدا نے
اصغر کا لہو۔۔۔
تو دیکھلے شبیر کی آغوش میں یا رب
آیا ہے تیرا دین یہ بے شیر بچانے
اصغر کا لہو۔۔۔
فرماتے تھے شبیر حفاظت سے تو رکھنا
ہے دفن یہاں کربوبلا میرے خزانے
اصغر کا لہو۔۔۔
آجا میرے بچے میں تیری پیاس پہ صدقے
خود آے گی ماں رن میں تجھے پانی پلانے
اصغر کا لہو۔۔۔
سر نوکِ سِناں پر نہ چڑھاے کہیں ظالم
شبیر چلے لاشہء بے شیر چھپانے
اصغر کا لہو۔۔۔
جب خیمے میں آیا علی اصغر کا جنازہ
کہرام بپا کر دیا مادر کی فغاں نے
اصغر کا لہو۔۔۔
سبطین بھلا کیسے بھلاے گا زمانہ
جنگ جیت لی بے شیر کی معصوم ادا نے
اصغر کا لہو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.