Asghar ka janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اے مومنوں جب خون میں ڈوبا ہوا آیا
اصغر کا جنازہ اصغر کا جنازہ
شبیر نے اک ماں سے اُسے کیسے چھپایا
اصغر کا جنازہ اصغر کا جنازہ
ہاتھوں پہ جنازہ علی اصغر کا اُٹھاکر
رُخ سُوئے فلک کرکے صدا دیتے تھے سرور
اللہ یہی ہدیہئِ آخر ہے ہمارا
اصغر کا جنازہ اصغر کا جنازہ
اے مومنوں جب خون میں ۔۔۔
چہرے پہ میرے خوںہے میرے غنچہ دھن کا
مُرجھایا ہے یہ پھول محمد کے چمن کا
اے نانا تیرے دین پہ کرتا ہوں میں صدقہ
اصغر کا جنازہ اصغر کا جنازہ
اے مومنوں جب خون میں ۔۔۔
سنگ دل تھے لعیں بچے پہ کچھ رحم نہ کھایا
پانی کے طلب کرنے پہ خوں اُسکا بہایا
اسلام کو اب حشر تلک کرگیا زندہ
اصغر کا جنازہ اصغر کا جنازہ
اے مومنوں جب خون میں ۔۔۔
جب رات کو ماں اپنے تصور کو جگاتی
آواز اُسے جھولے کی نوحہ یہ سُناتی
کیا بھول گئی ہاتھوں پہ سرور کے جو دیکھا
اصغر کا جنازہ اصغر کا جنازہ
اے مومنوں جب خون میں ۔۔۔
ماں کہتی ہے اے گود کے پالے علی اصغر
تھی آرزو دیکھوں گی میں سہرا تیرے سر پر
کیوں وقت نے مجھ کوکھ جلی کو ہے دیکھایا
اصغر کا جنازہ اصغر کا جنازہ
اے مومنوں جب خون میں ۔۔۔
یاد آگیا زندان میں جو بھیا کا ہمکنہ
سجاد سے تب کہنے لگی بالی سکینہ
کیا کھا کے ترس دھوپ سے لوگوں نے اُٹھایا
اصغر کا جنازہ اصغر کا جنازہ
اے مومنوں جب خون میں ۔۔۔
ریحان شہہ دیں نے ہر اک لاش اُٹھائی
اکبر سا جواں اُن میں تھا عباس سا بھائی
بیٹے سے یدُاللہ کے مگر اُٹھ نہیں پایا
اصغر کا جنازہ اصغر کا جنازہ
اے مومنوں جب خون میں ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.