Asghar ka bhi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Tableegh e Imamia
اصغر کا بھی شمار بہتر میں ایک ہے
ہمراہیانِ سبطِ پیعمبر میں ایک ہے
کہتی ہے کم سنی کہ یہ گھر بھر میں ایک ہے
کب غازیوں میں فرد ہے لشکر میں ایک ہے
یاں حاجتِ دلیل گواہی نہیں کوئی
اس عمر کا جہاں میں سپاہی نہیں کوئی
اصغر کا بھی ۔۔۔
کرب و بلا کا اگرچہ تقاضا ہے دم بہ دم
لیکن حُسین کیسے بڑھائیں ابھی قدم
محزر میں نام پورے بہتر کے ہیں رقم
موجود سب ہیں ایک مجاہد مگر ہے کم
گر وہ نہیں تو جنگ کہاں تھی نہیں کوئی
پھر حُرملا کا مدِ مُقابل نہیں کوئی
اصغر کا بھی ۔۔۔
بس اس لیئے ہے اپنے گُلِ تر کا انتظار
اصحاب کا نہ فوج نہ لشکر کا انتظار
عباس کا نہ قاسم و اکبر کا انتظار
رن سات تک فقط علی اصغر کا انتظار
جب تک نہ پایا اُس کو شاہِ مشرقین نے
چھیڑا نہ کوئی کارِ شہادت حُسین نے
اصغر کا بھی ۔۔۔
ہاں جب تلک یہ عالمِ انوار میں نیہاں
دیتا تھا دستِ قُدرتِ حق اُس کو لوریاں
اکثر ستارے توڑ کہ دیتی تھی کہکشاں
زد کی تو پہرو لے کہ ٹہلتا تھا آسماں
مچلا تو پھر نہ مانہ ہزاروں سے پوچھ لو
راتوں کی نیند اُڑ گئی تاروں سے پوچھ لو
اصغر کا بھی ۔۔۔
تحریر تھا جو عرش کے ماتھے پہ لااَلٰہ
پڑھتا تھا کلمہ جس کی بھی پڑ جاتی تھی نگاہ
اصغر بھی تھے جو واقفِ آدابِ رسم و راہ
حیران تھے فرشتے کہ اللہ کی پناہ
اس بے زبان پر یہ سمجھ گُل بدن میں ہے
کلمے کے بدلے کلمے کی اُنگلی دہن میں ہے
اصغر کا بھی ۔۔۔
ہے کشمکش میں بادشاہِ آسماں جناب
اصغر تڑپ رہے ہیں کہ رن کو چلے شتاب
اور دل یہ سوچ سوچ کہ کھاتا ہے پیچ و تاب
جھولا ہوا جو خالی تو مر جائے گی رباب
آخر بڑھائے ہاتھ اسی غور و خوص میں
طوبٰی کی شان سے جو گئے کوثر کے حوض میں
اصغر کا بھی ۔۔۔
مثلِ کمند گیسوئے پیچاں لیئے ہوئے
خنجر سے تیز دشنہِ مژگاں لیئے ہوئے
معصوم سی نگاہ کا پیکاں لیئے ہوئے
عطرت سے سب یہ جنگ کے ساماں لیئے ہوئے
نو لاکھ کے مقابلے کو جا رہا ہے اب
دُرِ نجف پہاڑ سے ٹکرا رہا ہے اب
اصغر کا بھی ۔۔۔
پیاسا تھا تین روز سے یثرب کا کارواں
اللہ رے تشنگی کہ بنی ہر نفس دھواں
وہ وقت تھا کہ بالی سکینہ بصد فُغاں
عباس کو دکھاتی تھی سوکھی ہوئی زباں
قرباں مگر صغیر کے اس آل بان پر
اک لفظ العتش بھی نہ آیا زبان پر
اصغر کا بھی ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.