Asghar ho tum kahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اے علی اصغر
مقتل میں بیٹھی خاک پر
نوحہ کناں ہے ماں
اصغر ہو تم کہاں
جھولا جلا تو جل گئے ارمان بھی میرے
میں جی رہی تھی ایک ہی حسرت لئے ہوئے
دولہا تمہیں بناؤنگی جب ہونگے تم جواں
---اصغر ہو تم کہاں
بکھرے ہوئے یہ چاند ستارے زمیں پہ ہیں
زندہ ہی ہے کویء مگر سب یہی پہ ہیں
اک تیری لاش ہی نہیں لاشوں کے درمیاں
---اصغر ہو تم کہاں
دو چار دن بھی زندہ نہیں رہ سکوں گی میں
اتنا تیری غریبی پہ ماتم کروں گی میں
اے لال میرے ہاتھوں کی کھلوا دے رسیاں
---اصغر ہو تم کہاں
مقتل سے قافلے کو گزارا گیا تھا جب
پیاروں کو اپنے دیتے تھے رو کر صداءیں جب
یہ کہتے کہتے بندھ گئی بانو کی ہچکیاں
---اصغر ہو تم کہاں
مجلس وہیں پہ میر تکلم بپا ہویء
ماں تربت صغیر پر کہتی تھی جس گھڑی
جاتا ہے سوے شام اب لٹ کر یہ کارواں
---اصغر ہو تم کہاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.