Asghar haye asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Irfan Haider
اے میرے اصغر بے زباں
تجھے ڈھونڈنے جاؤں کہاں
اصغر ہاے اصغر اصغر ہاے اصغر
اے چھ مہینے والے تجھکو میرا سلام
اصغر ہاے اصغر اصغر ہاے اصغر
اے شاہ دیں کے دلبر اے روح قلب مادر
اے تشنہ کام اصغر اے بے زبان اصغر
اے چھ مہینے والے۔۔۔
اصغر ہاے اصغر۔۔۔
شکوہ نہ کرنا اصغر پانی نہیں میسر
آنسوں بہا کے میں نے تربت کو کر دیا تر
اے چھ مہینے والے۔۔۔
اصغر ہاے اصغر۔۔۔
تشنہ لبی پہ تیری گریہ ہے یہ خدای
مظلومیت نے تیری انسانیت جگای
اے چھ مہینے والے۔۔۔
اصغر ہاے اصغر۔۔۔
بانو بھی رو رہی ہے کس درجہ بیکسی ہے
اصغر تیری لحد پر خود موت کہہ رہی ہے
اے چھ مہینے والے۔۔۔
اصغر ہاے اصغر۔۔۔
پوچھو علی ضیا سے عرفان کربلا سے
بانو کے دل کو دیں گے یہ لفظ دلاسے
اے چھ مہینے والے۔۔۔
اصغر ہاے اصغر۔۔۔
تاریخ کربلا کو پڑھ کر انیس دیکھو
دشمن بھی سر جھکائے کہتے ملیں گے تم کو
اے چھ مہینے والے۔۔۔
اصغر ہاے اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.