Asghar haye asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
اصغر ہائے اصغر
اے چھ مہینے والے تجھ کو میرا سلام
اے شاہ دیں کے دلبر اے روح قلب مادر
اے تشنہ کام مضطر اے بے زبان اصغر
---اے چھ مہینے والے
---اصغر ہائے اصغر
تشنہ لبی پہ تیری گریہ ہے یہ خدائی
مظلومیت نے تیری انسانیت جگائی
---اے چھ مہینے والے
---اصغر ہائے اصغر
سوکھے لبوں پہ تو نے جس دم زباں پھرائی
سر کو جھکا کے رویا دشمن کا ہر سپاہی
---اے چھ مہینے والے
---اصغر ہائے اصغر
کیا منزلت ہے تیری شبیر خستہ تن نے
دفنا کے تیرا لاشہ فرمایا پرمہن نے
---اے چھ مہینے والے
---اصغر ہائے اصغر
شکوہ نہ کرنا اصغر پانی نہیں میسر
آنسو بہا کے میں نے تربت کو کر دیا تر
---اے چھ مہینے والے
---اصغر ہائے اصغر
یاد پسر جب آتی تو کوکھ اجڑی مادر
راتوں کو اٹھ کے اکثر کہتی تھیں در پہ اگر
---اے چھ مہینے والے
---اصغر ہائے اصغر
تاریخ کربلا کو پڑھ کر انیس دیکھو
قاتل بھی سر جھکائے کہتے ملیں گے تم کو
---اے چھ مہینے والے
---اصغر ہائے اصغر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.