Aakhri lori
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Shahid Baltistani
آخری لوری ہے میری جان کر بیجان ہوں میں
اے خدا تالا نہ مجھکو آزمانا ماں ہوں میں
ننھے ننھے ہاتھ اور پیاسے لبوں کو چوم کر
میں کہا کرتی تھی اصغر اب اگر جاؤں گھر
میں پڑھوں گی تیری صورت تو کرے قرآن ہوں میں
آخری لوری ہے میری۔۔۔
پتلیاں آنکھوں کی میری تجھ سے لے کر روشنی
اتنی روشن ہو گیء کہ بھیک مانگے چاندنی
اے میرے مہتاب آجا مضطر و گریاں ہوں میں
آخری لوری ہے میری۔۔۔
آخری شب ہے سحر اس شب کی کیا دکھلاے رنگ
ہے مناجات خدا یاں اس طرف تیار جنگ
تو لڑے گا کس طرح اعدا سے یوں حیران ہوں میں
آخری لوری ہے میری۔۔۔
نصرت شبیر تو کرنا ہے تم کو بھی مگر
مسکراہٹ تیرے لب پر اور ادھر تیر و تبر
تجھ پہ اے ننھے مجاہد اس لئے قرباں ہوں میں
آخری لوری ہے میری۔۔۔
ساری ماییں اپنی قربانی کریں گی پیش کل
چاہتی ہوں تو ادھر میداں میں ایسے نکل
تاکے میں بھی کہہ سکوں ایک عسکری کی ماں ہوں میں
آخری لوری ہے میری۔۔۔
دھیان بس اتنا رہے بحر ویراں جاتے ہوئے
چند خطرے پانی پی لینا جو قسمت سے ملے
ایک تیری تشنہ دہانی سے بہت بے جاں ہوں میں
آخری لوری ہے میری۔۔۔
صبح سے آغاز ہوگا تیر کی برسات کا
خوں فشاں چہرہ نظر آنے لگا ہے رات کا
تیروں سے بچ کر رہو کرتی دعا ہر آن ہوں میں
آخری لوری ہے میری۔۔۔
ماں دعا کرتی رہی ریحان جھولے کے قریب
لاج رکھیو مادر اصغر کی رب العالمین
میری قربانی ہے اصغر بے سر و ساماں ہوں میں
آخری لوری ہے میری۔۔۔
گفتگو مادر کی سن کر بے زباں کہنے لگا
کیسے سو جاؤں میں کے سونا ہے زمینِ گرم پر
میں تو سو جاؤں گا کھا کر تیر کل میدان میں
ہاں مگر تم سو نہیں پاؤ گی اماں عمر بھر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.