Aajao ali asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Anj. Masoomeen
مادر کا یہ نوحہ تھا آجاؤ علی اصغر
آجاؤ علی اصغر آجاؤ علی اصغر
چھوڑو نہ مجھے تنہا آجاؤ علی اصغر
آجاؤ علی اصغر۔۔۔
صورت تیری اے اصغر پھرتی ہے نگاہوں میں
دکھلای نہیں دیتا ان درد کی راہوں میں
تڑپاوء نہ یوں بیٹا آجاؤ علی اصغر
آجاؤ علی اصغر۔۔۔
وہ پھول سا چہرہ پھر ہوگا کہاں دنیا میں
اب ڈھونڈنے جاے گی یہ ماں کہاں دنیا میں
جنگل میں تم نہ سونا آجاؤ علی اصغر
آجاؤ علی اصغر۔۔۔
تھی پیاس گواہی میں بے شیر کی آہوں میں
اک درد کی دنیا ہے شبیر کی باہوں میں
دل ڈوبتا ہے میرا آجاؤ علی اصغر
آجاؤ علی اصغر۔۔۔
بکھرے پڑے ہیں لاشے آؤں کہاں میں رن میں
دل خوف سے ڈرتا ہے کربوبلا کے بن میں
چھوڑو نہ مجھے تنہا آجاؤ علی اصغر
آجاؤ علی اصغر۔۔۔
میں راتوں میں اٹھ اٹھ کے وہ جھولا جھلاتی تھی
رو رو کے تمہیں بیٹا لوری میں سناتی تھی
ویران ہوا جھولا آجاؤ علی اصغر
آجاؤ علی اصغر۔۔۔
بےحال سکینہ ہے دیکھو تو ذرا آ کر
ہے نیل تماچوں کے معصومہ کے گالوں پر
مر جاےگی وہ دکھیا آجاؤ علی اصغر
آجاؤ علی اصغر۔۔۔
اب خاک ہے بالوں میں اندھیر ہے آنکھوں میں
دکھلای نہیں دیتے تم مجھکو بھی خوابوں میں
دل میرے لرزتا ہے آجاؤ علی اصغر
آجاؤ علی اصغر۔۔۔
اقبال بن میں صابر ماں یہ دعا کرتی ہے
ماتم جو کر رہے ہیں انکی ہی زندگی ہے
بانو کا تھا یہ نوحہ آجاؤ علی اصغر
آجاؤ علی اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.