Aajao ali asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Irfan Haider
آجاؤ علی اصغر آ جاؤ علی اصغر
ماں جھولا جھلائے راتوں کو اٹھ کر لوری سنائے
اے پھول سے سپاہی تجھکو سلام میرا
تو نے کیا ہے اونچا دنیا میں نام میرا
آجا تجھے ماں سینے سے لگائے
ماں جھولا جھلائے۔۔۔
عمو ہے پاس تیرے بابا ہے اور اکبر
ڈرنا نہ ظالموں سے اے بے زبان اصغر
ماں کو بلانا جب نیند نہ آئے
ماں جھولا جھلاے۔۔۔
ماں تیری تشنگی پر قربان میری جانی
کیوں بہہ رہا ہے دریا تجھکو ملا نہ پانی
آجا کہ مادر پانی پلائے
ماں جھولا جھلاے۔۔۔
تو چاند میرے گھر کا دنیا سے جانے والے
تو کیا گیا ہے گھر سے رخصت ہوئے اجالے
تاریکیوں کے بادل سے چھاے
ماں جھولا جھلائے۔۔۔
اولاد کا بچھڑنا سب سے بڑا ہے صدمہ
اجڑی ہے کوکھ میری دل رو رہا ہے میرا
یہ آگ دل کی ماں کیسے بجھائے
ماں جھولا جھلائے۔۔۔
مادر کے سامنے جب پانی کا جام آئے
بے ساختہ لبوں پر تیرا ہی نام آئے
پانی میں تیرا چہرہ نظر آئے
ماں جھولا جھلائے۔۔۔
دل سے نکل رہی ہے اب یہ دعائیں ہر پل
ماں بن کے تجھکو پالے یہ سر زمین مقتل
ڈرتی ہوں لیکن تو خوف نہ کھائے
ماں جھولا جھلائے۔۔۔
سنتی ہوں رو دیا تھا تجھ پر ستم کا لشکر
تو مسکرا رہا تھا جس وقت تیر کھا کر
کیسے تجھے ماں دل سے بھلائے
ماں جھولا جھلائے۔۔۔
فریاد ایک ماں کی قرطاس سے جو آئے
مظہر وہ آنسوؤں کی برسات کر کے جائے
فرش عزا پر عرفاں نوحہ سنائے
ماں جھولا جھلائے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.