Aaja ay laal asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Mohsin Ali
اصغر آجا اصغر آجا
ویراں آجا ویراں آجا
آجا اے لال اصغر جھولا جھلاوں آجا
پایا نہ تین دن سے پانی کا تو نے خطرہ
گل کی طرح سے بیٹا نازک ہے جسم تیرا
شعلے اگل رہی ہے رن کی زمیں آجا
آجا اے لال اصغر۔۔۔
سوچا نہیں تھا ایسے لٹ جاے گی کمای
اس کمسنی میں تیری ہو جاے گی جدائی
تیرے بغیر بیٹا کس کام ہے دنیا
آجا اے لال اصغر۔۔۔
ذوالفیں تیری سواروں چہرہ تیرا سجاؤں
تیری بلاییں لے لوں صدقہ تیرا اتاروں
مانگو دعائیں رب سے جینے کی تیرے بیٹا
آجا اے لال اصغر۔۔۔
طوفاں اٹھا رہا ہے ہر سمت زلزلیں ہیں
آندھی بھی چل رہی ہے خیمے بھی جل رہے ہیں
آجا کہ جلد بیٹا اب جل نہ جاے جھولا
آجا اے لال اصغر۔۔۔
تیرے بغیر کیسے اب چین سے رہوں گی
اصغر میں تجھکو کھو کر پل بھر نہ جی سکوں گی
مادر کو بھی بلالے تو جس جگہ ہے بیٹا
آجا اے لال اصغر۔۔۔
زاہد وہ تیرا نوحہ محسن سنا رہا ہے
ہر ماں کے دل کا ارماں اس میں رقم ہوا ہے
طوفان غم ہے اس میں ہے حسرتوں کا دریا
آجا اے لال اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.