Aa jao asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
آجاؤ اصغر آجاؤ
اے میرے اصغر آجاؤ
غم میں تمہارے مرتی ہوں
ہر دم آہیں بھرتی ہوں
اب تو ترس کھاؤ دلبر
آجاؤ اصغر آجاؤ۔۔۔
سناٹوں کا یہ موسم
چاروں طرف ہو کا علم
کتنا ڈراونا ہے منظر
آجاؤ اصغر آجاؤ۔۔۔
دور تلک سایہ بھی نہیں
تپتا سحرا جلتی زمیں
نیند تمہیں آی کیوں کر
آجاؤ اصغر آجاؤ۔۔۔
سچ کہتی ہوں اے بیٹا
ماں سے نہیں روٹھا جاتا
مان بھی جاؤ اے دلبر
آجاؤ اصغر آجاؤ۔۔۔
نیند یہ آی ہے کیسی
سنتے نہیں آواز میری
کب سے بلاتی ہے مادر
آجاؤ اصغر آجاؤ۔۔۔
چونکو گے جب راتوں کو
جھولا بنا کے ہاتھوں کو
تجھکو جھلاے گی مادر
آجاؤ اصغر آجاؤ۔۔۔
بنت شہ دلگیر ہے یہ
تیری بھی ہمشیر ہے یہ
لے کے سکینہ کے گوہر
آجاؤ اصغر آجاؤ۔۔۔
دل میں بلاییں لیتی ہے
تجھکو صداییں دیتی ہے
بیکس دکھیا یہ مادر
آجاؤ اصغر آجاؤ۔۔۔
کیسے میں جاؤں شام بھلا
سر ہے کھلا آتی ہے حیا
ماں کے لیےء لے کر چادر
آجاؤ اصغر آجاؤ۔۔۔
لٹ گیء چاہت کی دنیا
اٹھ گیء والی کا سایہ
روٹھ گےء تم بھی جا کر
آجاؤ اصغر آجاؤ۔۔۔
عامر جاں کھوتا ہے بلال
سارا جہاں روتا ہے بلال
رکھ قلم اتنا لکھ کر
آجاؤ اصغر آجاؤ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.