Aa asghar aaja
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Irfan Haider
آ اصغر آ جا آ اصغر آ جا
کچھ تو بولو آ نکھیں کھولو اصغر بہن بُلاتی ہے
کُوزہ لے کر ہاتھوں میں وہ تُجھ کو ڈھونڈنے جاتی ہے
پانی جب پایا پیاسوں نے
اے لال کلیجہ تھام لیا
تیری ہمشیر سکینہ نے یہ
کہہ کر تیرا نام لیا
اے میری جاں رَن سے آؤ
اصغر بہن بُلاتی ہے
کچھ تو بولو ۔۔۔
پانی نہ ملا اے لال تجھے
اور تیر سے تیری پیاس بُجھی
معصوم سکینہ ہاتھوں میں مشکیزہ لے کر کہتی تھی
میرے پیاسے پانی پی لو
اصغر بہن بُلاتی ہے
کچھ تو بولو ۔۔۔
پانی میں تیرا چہرہ اُس کو
آ تا ہے نظر وہ روتی ہے
پھیلائے عبا کے دامن کو
ہمشیر فُغاں یہ کرتی ہے
میں پریشاں ہوں صدا دو
اصغر بہن بُلاتی ہے
کچھ تو بولو ۔۔۔
پانی اور مشک میرے بچے منسوب ہوئے دونوں تُجھ سے
کہتی ہے بہن وہ تشنہ دہن سوتا ہے خفا ہو کر مجھ سے
کیوں خفا ہو کچھ بتا دو
اصغر بہن بُلاتی ہے
کچھ تو بولو ۔۔۔
پانی بن کر یہ خونِ جگر
آنکھوں سے تیری فُرقت میں بہا
دُوری میں تیری مر جاؤں گی رو رو کے بہن دیتی ہے صدا
لوٹ آؤ لوٹ آؤ
اصغر بہن بُلاتی ہے
کچھ تو بولو ۔۔۔
پانی پہ نظر جب جاتی ہے
بس پیاس تیری یاد آتی ہے
تلوار کی طرح یاد تیری
دل ٹُکرے میرا کر جاتی ہے
آ بھی جاؤ آ بھی جاؤ
اصغر بہن بُلاتی ہے
کچھ تو بولو ۔۔۔
پانی کی جگہ تُربت کو تیری اشکوں سے بھیگویا بابا نے
پھولوں کی ردا جب مل نہ سکی
نوحہ یہ کیا اُس دُکھیا نے
نہ سکینہ کو رُلاو
اصغر بہن بُلاتی ہے
کچھ تو بولو ۔۔۔
پانی پانی کی ایک صدا
دیتے تھے سبھی پر تم تو نہیں
اب پانی ملا اطفال میرے
پی لیں گے ابھی پر تم تو نہیں
اس لیے تو دیکھو تم کو
اصغر بہن بُلاتی ہے
کچھ تو بولو ۔۔۔
پانی جو پیو اے اہلِ عزا پیاسوں کی مصیبت یاد کرو
عرفان اور مظہر دُنیا کو
اور اصغر کو پیغام یہ دو
قید خانے میں بھی تُجھ کو اصغر بہن بُلاتی ہے
کچھ تو بولو ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.