Ruqayya ujad gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Shahid Baltistani
کربوبلا سے پہلے رقیہ اجڑ گیء
مسلم کی لاش کوفے میں بے آسرا ہوی
کیا حال کر دیا ہے سفیر حسین کا
زخموں سے چور چور ہے داماد مرتظی
پھر کوفہ رونے آی ہے بیٹی بتول کی
کربوبلا سے پہلے۔۔۔
لوگوں زرہ کو بیچ کے دینا مجھے کفن
مل جاے جب پسر میرے پہچانا تم وطن
مسلم کی پوری کوئی وصیت نہ ہوسکی
کربوبلا سے پہلے۔۔۔
مسلم ہے بے دیار کسی کو نہیں خیال
کیا ہوگا کربلا میں یہ کوفے میں جب ہے حال
سید شہید ہوتا ہے ہنستے ہیں امتی
کربوبلا سے پہلے۔۔۔
بیٹوں کو انتظار تھا وہ لوٹ آے نگے
بہنوں کی عید ہوگی گلے جب لگاےنگے
بابا کے بدلے ان سے یتیمی گلے ملی
کربوبلا سے پہلے۔۔۔
دو انگلیوں کے درمیاں دیکھو تو بھای جاں
خنجر گلے پہ کوفے میں مسلم کے ہے رواں
یہ بات رو کے غازی سے شبیر نے کہی
کربوبلا سے پہلے۔۔۔
اک عید کے قریب ہوے باپ سے جدا
اک عید پر بہن کا بھرا گھر اجڑ گیا
عباس دونوں عیدوں پہ روتے ہیں آج بھی
کربوبلا سے پہلے۔۔۔
قبر بتول پر گیء اک خالی گود ماں
سجدے کے ساتھ آنکھ سے آنسوں ہوے رواں
ام البنین کو جب یہ تکلم خبر ملی
کربوبلا سے پہلے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.