Roke shabbir sada
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Safdar Abbas
روکے شبیر صدا دیتے تھے صدا ہاے مسلم
کون کوفے میں تیرا لاشہ اٹھاے مسلم
نہ ملا لاشہ تیرا کوئی اٹھانے والا
مرثیہ پڑھ کے تیرا سوگ منانے والا
تجھ پہ زہرا و علی رونے کو آے مسلم
روکے شبیر صدا۔۔۔
مثل عباس وفا تیری بھی معیار پہ ہے
صبر بھی تو نے کیا ظلم و جفا پر ایسے
زخم سینے سے سبھی تو نے لگاے مسلم
روکے شبیر صدا۔۔۔
کوفے والوں نے تجھے اتنا ستایا مسلم
کسر کی چھت سے تجھے ایسے گریا مسلم
تیری غربت کا یہ غم مجھکو ستایا مسلم
روکے شبیر صدا۔۔۔
دیکھ کر سوے نجف رو کے یہ سرور نے کہا
بابا امت نے نیا زخم دیا واویلا
ہو گیء خون سے تر آج کعبہء مسلم
روکے شبیر صدا۔۔۔
تجھ پہ جو گزری اسے کیسے سناے جا کر
کیا رقیہ کو تیرا حال بتاییں جا کر
کون اب جا کے اسے آس دلاے مسلم
روکے شبیر صدا۔۔۔
کر مصائب کا کھلا ایسے سحاب اور صفدر
انتہا جس کی ہوی کربوبلا میں آ کر
بس یہ تمہید ستم کی ہے قضاے مسلم
روکے شبیر صدا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.