Muslim ki shahadat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Afzal Mirza
مسلم کی شہادت پہ یہ کہتی ہے رقیہ
بابا یہ ہوا کیا
کوفے کا سفر آپ کو کیا راس نہ آیا
بابا یہ ہوا کیا
سنتی ہوں کہ بھائی بھی میرے مارے گےء ہیں
دریا میں پڑے ہیں
کمسن تھے لعینوں نے زرا بھی نہیں سوچا
بابا یہ ہوا کیا
مسلم کی شہادت پہ۔۔۔
کوفے کے مسلمان مسلمان نہیں تھے
انسان نہیں تھے
خط بھیج کے بلوایا گیا اور دیا دھوکہ
بابا یہ ہوا کیا
مسلم کی شہادت پہ۔۔۔
اس عمر میں سوچا نہ تھا جملے یہ سنیں گے
گھٹ گھٹ کی رہیں گے
اب لوگ بلاتے ہیں ہمیں کہہ کے یتیمہ
بابا یہ ہوا کیا
مسلم کی شہادت پہ۔۔۔
سنتے ہیں کہ مسجد میں نمازی تو بہت تھے
بیعت بھی کیےء تھے
پھر آپ کو بے جرم خطا کس لئے مارا
بابا یہ ہوا کیا
مسلم کی شہادت پہ۔۔۔
جس دن سے شہادت کی خبر انکو ملی ہے
وہ چوٹ لگی ہے
دیکھا نہیں جاتا ہے چچا جان کا چہرہ
بابا یہ ہوا کیا
مسلم کی شہادت پہ۔۔۔
مرنے کی خبر آی مگر کچھ نہیں معلوم
ہر بات سے محروم
کب آپ کو مارا گیا کب اٹھا جنازہ
بابا یہ ہوا کیا
مسلم کی شہادت پہ۔۔۔
آنکھوں میں ٹہرتے ہی نہیں ہیں میرے آنسوں
اور اجڑے ہیں گیسوں
تر ہو گیا اشکوں سے میرا چھوٹا سا کرتہ
بابا یہ ہوا کیا
مسلم کی شہادت پہ۔۔۔
ہے آپ وہاں کربوبلا جاتا ہے کنبہ
دشوار ہے رستہ
کیا سوچ کے ہم لوگوں نے چھوڑا تھا مدینہ
بابا یہ ہوا کیا
مسلم کی شہادت پہ۔۔۔
عشرت انہیں لفظوں میں اثر گھول رہا ہے
جو دل کی صدا ہے
رو رو کے سنایا تھا رقیہ نے جو نوحہ
بابا یہ ہوا کیا
مسلم کی شہادت پہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.