Muslim ki laash par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Ali Raza Irani
مسلم کی لاش پر یہ زہرا کا مرثیہ ہے
مسلم تیری شہادت تمہید کربلا ہے
کربوبلا کے جلتے صحرا میں دس محرم
اک آگ سے اگلتے صحرا میں دس محرم
ہونی ہے جو قیامت یہ اسکی ابتداء ہے
مسلم کی لاش پر یہ۔۔۔
پاؤں میں تیرے رسی باندھی ہے ظالموں نے
گلیوں میں لاش تیری کھینچی ہے ظالموں نے
غربت میں ہاے کیسا تجھ پر ستم ہوا ہے
مسلم کی لاش پر یہ۔۔۔
مسلم تیری مدد کو اب آے کون ہاے
بیٹا تیرا جنازہ دفناے کون ہاے
اس در پہ تیرا لاشہ کب سے لٹک رہا ہے
مسلم کی لاش پر یہ۔۔۔
یہ سونچ کر ہے لرزا مسلم میری بدن میں
گھوڑے سے جیسے میرا غازی گرے گا رن میں
چھت سے زمیں پہ ایسے تو منہ کے بل گرا ہے
مسلم کی لاش پر یہ۔۔۔
میرا جو لاڈلا ہے اس کا سفیر ہے تو
مرنے کو جو چلا ہے اس کا سفیر ہے تو
میرے حسین سے اب کچھ دور کربلا ہے
مسلم کی لاش پر یہ۔۔۔
آغاز کربلا کا احساس دے گیا تو
مرتے ہوے زرا سا پانی نہ پی سکا تو
لوگوں نے قتل تجھ کو پیاسا ہی کر دیا ہے
مسلم کی لاش پر یہ۔۔۔
یعقوب اور رضا ہے یہ راز کربلا کا
کوفہ دکھا رہا ہے انداز کربلا کا
مسلم سے ابتداء ہے سرور پہ انتہا ہے
مسلم کی لاش پر یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.