Muslim ki karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Mesum Abbas
لوگوں یہ شہرِ کوفہ مُسلم کی کربلا ہے
ایک بے وطن یہاں بھی فوجوں میں گھر گیا ہے
عاشور سے بھی پہلے عاشور کا ہے منظر
خوش ہو رہے ہیں ظالم مُسلم کا خوں بہا کر
تلوار ہے لعیں کی مظلوم کا گلا ہے
لوگوں یہ شہرِ کوفہ۔۔۔
برسے ہیں تیر اس پر مارے گئے ہیں نیزے
لاکھوں سے پھر بھی مُسلم لڑتا رہا اکیلے
نہ بھائی ہے نہ بیٹے نہ کوئی آسرا ہے
لوگوں یہ شہرِ کوفہ۔۔۔
پھینکا گیا ہے جس دم ان کو بلندیوں سے
آواز ٹوٹنے کی آئی تھی پسلیوں سے
مظلوم کے لبوں پر بس ہائے سیدہ ہے
لوگوں یہ شہرِ کوفہ۔۔۔
ہوتا گیا اضافہ بے کس کی بے کسی میں
کھینچا گیا ہے لاشہ کوفے کی ہر گلی میں
شبیر کی طرح سے سر جسم سے جدا ہے
لوگوں یہ شہرِ کوفہ۔۔۔
کوفے میں در بدر تھے مُسلم کے شاہزادے
اپنے پدر کو آخر کیسے کفن وہ دیتے
سجاد پر جو آیا ویسا ہی مرحلہ ہے
لوگوں یہ شہرِ کوفہ۔۔۔
قاصد شہ ہدیٰ کا پیاسا تھا بے وطن تھا
چالیس دن ہوئے تھے لاشہ بھی بے کفن تھا
جو شہ کے ساتھ ہوگا سب کچھ وہی ہوا ہے
لوگوں یہ شہرِ کوفہ۔۔۔
ازلان اور میثم تھا سیدہ کا نوحہ
ہاے میرے لال تجھ کو مارا گیا ہے پیاسا
مُسلم کی لاش پر بھی زہرا کی یہ بکا ہے
لوگوں یہ شہرِ کوفہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.