Muslim ka qatl
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Kumail Hussain
مسلم کا قتل ہونا آغازِ کربلا ہے
سید کا خوں بہانا آغازِ کربلا ہے
جو تھا سفیر سرور اسکو شہید کرنا
پھر باندھ کر رسن میں ہر راہ سے گزرنا
لاشے کو یوں پھرانا آغازِ کربلا ہے
مسلم کا قتل ہونا۔۔۔
خط بھیج کر ہزاروں شبیر کو بلایا
مسلم سے وعدہ شہ کی نصرت کا آ کے کرنا
وعدے کو بھول جانا آغازِ کربلا ہے
مسلم کا قتل ہونا۔۔۔
صف باندھ کر نمازی سب فجر پڑھ رہے تھے
مغرب کا وقت مسلم تنہا کھڑے ہوے تھے
آل نبی سے دھوکہ آغازِ کربلا ہے
مسلم کا قتل ہونا۔۔۔
تنہائیاں اداسی پردیس تنگ راہیں
بچے بھی کھو چکے ہیں جو ساتھ وہ تھے لاے
ہنس ہنس کے خوں رلانا آغازِ کربلا ہے
مسلم کا قتل ہونا۔۔۔
اک رات جب کے ٹہرے وہ آ کے گھر میں جا کر
ڈیرا بنا کے لڑنے تب آگےء ستمگر
وہ آکے گھر پہ حملہ آغازِ کربلا ہے
مسلم کا قتل ہونا۔۔۔
دھوکہ دیا گڑے میں مسلم کو ہے گرایا
سر کاٹ کے بدن کو گلیوں میں ہے پھرایا
پامال لاش کرنا آغازِ کربلا ہے
مسلم کا قتل ہونا۔۔۔
دیوار خوں سے تر تھی سب راہیں خوں سے تر تھی
پردیس میں یوں مسلم کی لاش دربدر تھی
دشمن ہے سار کوفہ آغازِ کربلا ہے
مسلم کا قتل ہونا۔۔۔
مارا گیا کمیل کوفے میں یہ بھی پیاسا
شبیر کو حقیر پیاسا شہید کرنا
اک جیسا ظلم ڈھانا آغازِ کربلا ہے
مسلم کا قتل ہونا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.