Muslim ka laasha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کوفے میں پھرایا جاتا ہے
مسلم کا لاشہ عید کے دِن
کوئی بھی اٹھانے آتا نہیں
بیکس کا جنازہ عید کے دِن
بھای بھی نہیں بیٹے بھی نہیں
کوئی بھی نہیں رونے والا
مسلم کے جنازے پر بیٹھی
روتی رہی زہرا عید کے دِن
کوفے میں پھرایا۔۔۔
اک آہ سنائی دیتی ہے
اک لاش دکھائی دیتی ہے
بے ساختہ آنسو آتے ہیں
یاد آئے جو کوفہ عید کے دِن
کوفے میں پھرایا۔۔۔
ٹوٹی ہے قیامت یہ کیسی
دونوں پہ نظر ہے مولا کی
مسلم کی حمیدہ روتی ہے
بیتاب ہے صغرا عید کے دِن
کوفے میں پھرایا۔۔۔
ظالم سے بچنے کی خاطر
زنداں سے چھڑانے کی خاطر
امید یہی ہے بچوں کو
آئیں گے بابا عید کے دِن
کوفے میں پھرایا۔۔۔
مسلم کے یتیموں کو شہ نے
سینے سے لگا کر پیار کیا
یہ حال یتیمی کا لوگوں
سمجھی تھی سکینہ عید کے دِن
کوفے میں پھرایا۔۔۔
اک وار علی کے سجدے سے
مسلم کی شہادت تک پہنچا
یوں آل نبی کو امت نے
ہر بار رلایا عید کے دِن
کوفے میں پھرایا۔۔۔
جس گھر میں کوئی مر جاتا ہے
سب آ کر پرسہ دیتے ہیں
ہم کس کو دیں مولا مہدی
مسلم کا پرسہ عید کے دِن
کوفے میں پھرایا۔۔۔
دستور زمانے سے ہے یہی
ہم اہلِ عزا کا بعد نماز
ہم سن کے مصائب دیتے ہیں
زہرا کو پرسہ عید کے دِن
کوفے میں پھرایا۔۔۔
دفنایا نہیں کفنایا نہیں
کیسی یہ تکلم غربت ہے
کوفے میں مسلماں سارے تھے
مسلم تھا اکیلا عید کے دِن
کوفے میں پھرایا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.