Muslim akela hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کہا شبیر نے غازی وہ دیکھو جانب کوفہ
میرا مسلم اکیلا ہے
نہ کوئی مونس و یاور نہ کوئی پاس ہے بیٹا
میرا مسلم اکیلا ہے
میرے بھائی کو چاروں سمت سے فوجوں نے گھیرا ہے
ہزاروں مارنے والے ہیں اور مسلم اکیلا ہے
ہے کوفی چار جانب اور نہیں ہے کوئی بھی اپنا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
بڑی دشوار منزل ہے کبھی ایسا نہ وقت آئے
وطن سے دور غربت میں کوئی ایسا نہ دکھ پائے
رقیہ ہونے والی ہے ابھی کچھ دیر میں بیوہ
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
جو میرے دل پہ گزری ہے انہیں بتلا نہیں سکتا
تمہاری بیٹیوں کے ساتھ کوفہ جا نہیں سکتا
بچالے میرے بھائی کو نجف نزدیک ہے بابا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
کٹے ہاتھوں کا اس کے خون جب پانی میں گرتا ہے
گرا کر جام پانی کو بڑی حسرت سے تکتا ہے
نہ جانے کتنا زخمی ہے نہ جانے کب سے ہے پیاسا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
نظر آتے نہیں عباس کو مسلم کے شہزادے
محمد اور ابراہیم اسکے ساتھ نکلے تھے
کہاں پر کھو گئے دونوں نہ جانے کیا ہوا ایسا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
یہ کل تک ساتھ تھے اسکے ابھی سب ہوگئے باغی
سفیر ابنِ حیدر کی عجب غربت ہے یہ غازی
کوئی گھر سے نہیں نکلا صدا دیتی رہی زہرا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
سوائے ابنِ عروہ کے کوئی آیا نہیں آگے
بچانے کو نہیں آئے وہ لاشہ ہی اٹھا لیتے
کہاں خط لکھنے والے ہیں کوئی اب تک نہیں آیا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
میرے عباس غازی کی بہن کا ہے یہاں روضہ
تیرے پرسے کو مولا میں تو کوفہ آ نہیں سکتا
میں بی بی پاک دامن کو تیرا نوحہ سناؤں گا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
لپٹ کر شہ کے قدموں سے کہا غازی نے اے مولا
مجھے پہنچا دے کوفہ تو بدل دوں شہر کا نقشہ
غریبی پر میرے بھائی کی سارا شہر ہے ہنستا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
کہا اکبر یہ رو رو کر شہ والا نے غازی سے
وہ دیکھو بیٹھی ہے اماں وہاں دامن کو پھیلائے
سر مسلم کو سینے سے لگائے کہتی ہیں زہرا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.