Hussain ka muslim
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Karbalai Brothers
غریب ہو گیا کتنا حسین کا مسلم
ہوا ہے کوفے میں تنہا حسین کا مسلم
وہ دربدر سر کوفہ ہے مل نہیں سکتے
پرایا شہر ہے جا کر انہیں کہاں ڈھونڈیں
ہے اپنے بچوں سے بچھڑا حسین کا مسلم
غریب ہو گیا کتنا۔۔۔
کسی نے مارے تھے پتھر کسی کے تیر چلے
تو کوئی مار رہا تھا غریب کو نیزے
تب ایک گڑے میں گرا تھا حسین کا مسلم
غریب ہو گیا کتنا۔۔۔
اے ابنِ زیاد زباں کو لگام دے اپنی
امیر حسین کا نوکر ہے یہ تجھے تو کبھی
سلام تک نہ کرے گا حسین کا مسلم
غریب ہو گیا کتنا۔۔۔
لعیں نے کاٹ کے سر چھت سے لاشہ پھینک دیا
اسے اٹھانے کو جس دم کوئی نہیں آیا
زمیں پہ زہرا نے تھاما حسین کا مسلم
غریب ہو گیا کتنا۔۔۔
اے مولا بس وہی رک جاؤ تم ابھی ہو جہاں
ہیں کوفے والے دغا باز تم نہ آنا یہاں
خبر یہ دے نہیں پایا حسین کا مسلم
غریب ہو گیا کتنا۔۔۔
جب آیا قافلہ کوفے میں رو پڑی فروہ
جو دیکھا لاشہء بے سر ہے خون آلودہ
ہے در پہ کوفے کے لٹکا حسین کا مسلم
غریب ہو گیا کتنا۔۔۔
لیا جو جاے گا خون حسین کا بدلہ
اے نقش لشکر قائم بڑھے گا جب کوفہ
تو ساتھ غازی کے ہوگا حسین کا مسلم
غریب ہو گیا کتنا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.