Ay muslime ghareeb
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اے مسلم غریب
کر رہی تھی لاشہء مسلم پہ یہ زہرا بکا
یا علی کوفے میں پھر آئی ہے رونے سیدہ
آپ پر جب ابنِ ملجم نے کیا سجدے میں وار
ہاتھ پہلو پر رکھے یاں آئی تھی میں پہلی بار
آج پھر اس حال میں زہرا کو ہے آنا پڑا
کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔
کوفے والوں نے اسے مل کر ہے مارا یا علی
لاشہء مسلم ہے ایسے پارہ پارہ یا علی
جسم ہے سارا میرے بچے کا زخموں سے بھرا
کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔
کس طرح میں نے سنبھالا کس طرح تھاما اسے
کیا بتاؤں میں کھڑی تھی ہاتھ پھیلائے ہوئے
دارالامارہ سے جب تھا لاشہء مسلم گرا
کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔
کچھ ہی دن میں پھر یہاں آؤنگی میں روتی ہوئی
اس کے بچوں پر چلے گی جبکہ حارث کی چھری
میں سنبھالوں گی انہیں آ کر رقیہ کی جگہ
کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔
دشمنی آل نبی سے اس طرح دکھلائیں گے
یوں محمد اور ابراہیم مارے جائیں گے
نام کا بھی پاس رکھیں گے نہ کچھ اہلِ جفا
کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔
کر رہے ہیں ظلم کی تفسیر یہ چہروں کے نیل
پھر رہی ہے آج جو در در یہ اولاد عقیل
ہے یقیناً یہ میرے بچوں سے الفت کی سزا
کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔
بین تھے اکبر زبان سیدہ پر بس یہی
ساتھ زینب کے یہاں پھر مجھکو آنا ہے ابھی
شام تک لے جائے گا کوفے سے غم کا سلسلہ
کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.