Ye hussain maqtal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
یہ حسین مقتل سے کس کی لاش لاتے ہیں
کیوں گلوں کی خوشبو سے سارا رن مہکتا ہے
پیرہن معتر ہے کیا یہ کوی دولہا ہے
چاند سا حسیں چہرہ دھوپ میں چمکتا ہے
اور لہو کی دھاروں کا اس کے رخ پہ سہرا ہے
یہ حسین مقتل سے۔۔۔
جب لگای تھی مہندی اس کو پیاری بہنا نے
ماں لباس نو لے کر آی اسکو پہنانے
سب براتیوں کے تھے آنسوؤں کے نظرانے
صبح کی تھی یہ باتیں شام کی خدا جانے
یہ حسین مقتل سے۔۔۔
تشنگی کے صحرا میں آگ سی برستی ہے
بوندھ بوندھ پانی کو زندگی ترستی ہے
تشنہ کام دولہا ہے اور دلہن بھی پیاسی ہے
ہاے کیسی شادی ہے ہر طرف اداسی ہے
یہ حسین مقتل سے۔۔۔
صبح سے کیء لاشیں لے کے آے میداں سے
پر یہ لاش لانے کی شان ہی نرالی ہے
ایک عبا کے گوشے میں جس کی لاش آ جائے
اس کے جسم اطہر پر گزری کیا خدا جانے
یہ حسین مقتل سے۔۔۔
رن میں لاش دولہا کی خاک و خوں میں غلطاں ہے
واں دلہن کے خیمے میں حشر جیسا ساماں ہے
سر پہ خاک ڈالی ہے مانگ اسکی ویراں ہے
بین اس کے سن سن کر ماں کا دل پریشاں ہے
یہ حسین مقتل سے۔۔۔
تھا دلہن کا یہ نوحہ کا یہ نوحہ گردش زمانہ ہے
تم گےء سوے مقتل ہم کو قید خانہ ہے
یاد کے سہارے ہی زندگی بتانا ہے
کاش ہم ہی مر جاتے یہ بھی کوئی جینا ہے
یہ حسین مقتل سے۔۔۔
ہو گیء دلہن بیوہ شہ کا دل تڑپتا ہے
ہر نفس وہی منظر چشمِ نم میں رہتا ہے
غش میں ام فروہ ہے اور دلہن کو سکتہ ہے
اب رضا قیامت ہے آسماں لرزتا ہے
یہ حسین مقتل سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.