Utho zameene garm
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Askar Ali Khan
اٹھو زمین گرم سے بیٹا اٹھو اٹھو
پہنچے حسین قاسم بیکس کی لاش پر
دیکھا وہ حال کر نہ سکے دوسری نظر
پہلو میں بیٹھ کر یہ صدا دی با چشمِ تر
ہم لینے آئے ہیں تمہیں دولہا اٹھو اٹھو
اٹھو زمین گرم سے۔۔۔
قاسم تمہاری ماں کو تمہارا ہے انتظار
خیمے کے در پہ بالی سکینہ ہے بیقرار
دادا کا نام لے کے اٹھو میرے جاں نثار
سوتے نہیں ہیں خاک پہ دولہا اٹھو اٹھو
اٹھو زمین گرم سے۔۔۔
تصویر درد بن گیء کبرا کی زندگی
جاگا ہی تھا نصیب کے تقدیر سو گیء
کنگنا ابھی کھلا نہیں اور مانگ اجڑ گیء
کبرا بنای جاتی ہے بیوہ اٹھو اٹھو
اٹھو زمین گرم سے۔۔۔
فوج ستم شعار بڑا ظلم کر گیء
کیا پھول سے بدن پہ قیامت گزر گئی
بھای کی یادگار زمیں پر بکھر گیء
دل خون ہو رہا ہے ہمارا اٹھو اٹھو
اٹھو زمین گرم سے۔۔۔
تم نے مجھے مدد کو پکارا تھا مہ لقا
پر آ سکا نہ وقت پہ شرمندہ ہے چچا
بالیں پہ اب تمہاری ہوں روتا کھڑا ہوا
دو اپنے غم میں مجھکو دلاسہ اٹھو اٹھو
اٹھو زمین گرم سے۔۔۔
کرتے ہیں درد و غم سے حرم نالہ و فغاں
دولہا کی راہ دیکھتی ہے ساری بی بیاں
ہے بیقرار اے میرے دلبر تمہاری ماں
کرتی ہے انتظار تمہارا اٹھو اٹھو
اٹھو زمین گرم سے۔۔۔
فروہ کے دل کا چین ہو لختِ دلِ حسن
حیدر کی یادگار ہو غازی ہو صف شکن
مولا کے ساتھ کرتا ہے جاوید یہ سخن
آواز دیتے ہیں شہ والا اٹھو اٹھو
اٹھو زمین گرم سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.