Tha qasim ke laashe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
تھا قاسم کے لاشے پہ کبرا کا نوحہ
اے صاحب بتاؤ میں کیا کہہ کے روؤں
پھٹتا جا رہا ہے جگر غم سے میرا
اے صاحب بتاؤ میں کیا کہہ کے روؤں
میری مانگ اجڑی ہے ایک پل میں والی
میں آی ہوں لاشے پہ بن کے سوالی
نہیں آتا رونے کا مجھکو قرینہ
اے صاحب بتاؤ۔۔۔
رہے دل کے ارماں میرے دل میں گھٹ کر
عجب موڑ پہ مجھکو لایا مقدر
بنی کل سہاگ ہوی آج بیوہ
اے صاحب بتاؤ۔۔۔
جو گزری میرے دل پہ کیسے بتاؤں
یہ رواداد غم کس کو رو کر سناؤں
میں ایک شب کی بیاہی کروں کیسے نالہ
اے صاحب بتاؤ۔۔۔
ہوا سونا ایک پل میں ماتھے کا ٹیکا
پڑھا میری مہندی کا بھی رنگ پھیکا
بہت آ رہا ہے مقدر پہ رونا
اے صاحب بتاؤ۔۔۔
کوی راستہ تو دکھا جاتے صاحب
میں بیٹھوں کہاں کچھ بتا جاتے صاحب
نہ سسرال باقی رہی اور نہ میکا
اے صاحب بتاؤ۔۔۔
خدا ایسا دن نہ کسی کو دکھاے
میں سامنے لٹی کوی لوٹا نہ جائے
میرے سامنے آیا ٹکڑوں میں لاشہ
اے صاحب بتاؤ۔۔۔
مقدر پہ اپنے مجھے ناز ہوتا
اٹھاتے اگر آپ میرا جنازہ
عجب موڑ پہ آپ نے ساتھ چھوڑا
اے صاحب بتاؤ۔۔۔
اے وایض قیامت کا منظر تھا اس دم
کیا بی بی کبرا نے جس وقت ماتم
تڑپتا تھا ٹکڑوں میں قاسم کا لاشہ
اے صاحب بتاؤ۔۔۔
قاسم بتاؤ میں تمہیں رونا میں کیا کہوں
بیکس کہوں کہ فدیہء راہ خدا کہوں
پیاسا کہوں شہید کہوں یا بنا کہوں
دولہا کہوں کی قاسم گلگوں قبا کہوں
چھوڑا دلہن کو لاش پہ رونے کے واسطے
دولہا بنے تھے قبر میں سونے کے واسطے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.