Taweeze hassan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Mesum Abbas
تعویذ حسن جب قاسم نے
شبیر کو دکھلایا
بھای کو بھای یاد آیا
خط بھای کا پڑھ کر روے
دل درد سے تھرایا
بھای کو بھای یاد آیا
تعویذ حسن۔۔۔
اک پل کے لئے نظروں میں پھرا
بھای کی شہادت کا منظر
کیا بین کیےء تھے بہنوں نے
تھا طشت میں ٹکڑے ٹکڑے جگر
قاسم کا کہیں یہ حال نہ ہو
اس بات نے تڑپایا
بھای کو بھای یاد آیا
تعویذ حسن۔۔۔
تحریر میں شبر نے یہ کہا
تسکین محبت دے دینا
مقتل کی اجازت جب مانگے
قاسم کو اجازت دے دینا
تب نوحہ کیا اور قاسم کو
سینے سے لپٹایا
بھای کو بھای یاد آیا
تعویذ حسن۔۔۔
خط پڑھکے اجازت دی شہ نے
ہتھیار سجاے قاسم نے
تلوار لگا کر پٹکے میں
جوہر وہ دکھاے قاسم نے
صدقہ جو اتارا زینب نے
دل شاہ کا بھر آیا
بھای کو بھای یاد آیا
تعویذ حسن۔۔۔
گھوڑے سے گرا جب ابنِ حسن
مولا کو پکارا واویلا
پہنچے جو شہ دیں مقتل میں
پامال بدن تھا قاسم کا
بھای کے پسر کو مولا نے
اس حال میں جب پایا
بھای کو بھای یاد آیا
تعویذ حسن۔۔۔
پھر اپنی عبا کے دامن میں
قاسم کو سمیٹا مولا نے
کس طرح اٹھاؤں یہ لاشہ
غازی کو پکارا مولا نے
قاسم کا سراپا ٹکڑوں میں
تقدیر نے دکھلایا
بھای کو بھای یاد آیا
تعویذ حسن۔۔۔
خیمے میں جونہی لاے لاشہ
سر اہل حرم نے پیٹ لیا
فضہ نے کلیجہ تھام لیا
زینب کے لبوں پر نوحہ تھا
فروہ کی طرف دیکھا شہ نے
آنکھوں میں لہو آیا
بھای کو بھای یاد آیا
تعویذ حسن۔۔۔
میثم وہ قیامت کا منظر
تحریر میں لایا ہے مظہر
گٹھری کو جونہی کھولا شہ نے
سادات ہوے پھر خاک بسر
اشکوں کو علی کا بیٹا بھی
تب روک نہیں پایا
بھای کو بھای یاد آیا
تعویذ حسن۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.