Allah allah qayamat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Safdar Abbas
جو تھی کونین کی شہزادی
سر برہنہ سر شام آی
کیوں نہ فضہ یہ دے اب دہائی
بہن عباس کی بے ردا ہے
اللّٰہ اللّٰہ قیامت بپا ہے
بہن عباس کی بے ردا ہے
یہ ستم دل پہ سب سے بڑا ہے
بہن عباس کی بے ردا ہے
اللّٰہ اللّٰہ قیامت۔۔۔
میں تو آی تھی تیرے سہارے
سو گیا تو تو دریا کنارے
شام جاے گی کس طرح زینب
دل تڑپنے لگا غم کے مارے
بی بیوں کے لبوں پر بکا ہے
بہن عباس کی بے ردا ہے
اللّٰہ اللّٰہ قیامت۔۔۔
اے علمدار غازی دعا کر
غم سے مر جاۓ نہ تیری خواہر
اے خداے وفا یہ بتا دے
ضبط کیسے کروں اس ستم پر
شمر ہنس کر یہی کہہ رہا ہے
بہن عباس کی بے ردا ہے
اللّٰہ اللّٰہ قیامت۔۔۔
بن گیا میرے سجاد قیدی
طوق پہنے ہے اور بیڑیاں بھی
قافلے کا یہی سارباں ہے
اس کی غیرت نوحہ کرے گی
اب تو احساس جینا سزا ہے
بہن عباس کی بے ردا ہے
اللّٰہ اللّٰہ قیامت۔۔۔
بعد تیرے یہ پہلا سفر ہے
ہر قدم غم سے چھلنی جگر ہے
آج محمل ہے اور نہ کجاوا
اور زینب پہ سب کی نظر ہے
تو نہیں ساتھ یہ غم چلا ہے
بہن عباس کی بے ردا ہے
اللّٰہ اللّٰہ قیامت۔۔۔
لوگ اپنے نہ اپنا وطن ہے
بس اسی غم کی دل میں چھبھن ہے
کیسے پردہ کروں تو بتا دے
مجھکو جکڑے ہوے جو رسن ہے
دل یہی سوچ کر رو رہا ہے
بہن عباس کی بے ردا ہے
اللّٰہ اللّٰہ قیامت۔۔۔
جب سنی بیکسوں کی صداییں
آسماں رو پڑا اور ہوائیں
رو کے سجاد بھی کہہ رہا ہے
کوئی لللہ دے دے رداییں
کیسے اجر رسالت ملا ہے
بہن عباس کی بے ردا ہے
اللّٰہ اللّٰہ قیامت۔۔۔
بین فضہ کے لب پر یہی ہیں
یا علی یہ مدد کی گھڑی ہے
دیکھ دربار ہے اشقیاء کا
اور بے پردہ آل نبی ہے
وقت سجاد پر یہ کڑا ہے
بہن عباس کی بے ردا ہے
اللّٰہ اللّٰہ قیامت۔۔۔
شمر سے جب یہ حاکم نے پوچھا
تو بتا تیرا انعام ہو کیا
بولا بد ذات حاکم سے ہنس کر
حال تو دیکھ ان قیدیوں کا
مجھکو انعام یہ مل گیا ہے
بہن عباس کی بے ردا ہے
اللّٰہ اللّٰہ قیامت۔۔۔
رو کے صفدر سے کہتا ہے مظہر
لکھ نہیں سکتا کوئی سخنور
جو ستم میری بی بی پہ ٹوٹے
بعد شیر جری شام جا کر
بس یہ مصرہ ہی خود مرثیہ ہے
بہن عباس کی بے ردا ہے
اللّٰہ اللّٰہ قیامت۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.