Qatl hogaye qasim
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
قتل ہوگئے قاسم یا علی دوہائی ہے
ہے لہو بھرا چہرہ کیسی رونمائی ہے
دیکھنے کو یہ منظر اب دولہن بھی آئی ہے
اک دن کی تھی شادی حشر تک جدائی ہے
کربلا کے دولہا کی لاش گھر میں آئی ہے
قتل ہو گئے قاسم۔۔۔
آج کربلا والے پھر ہمارے مہماں ہیں
پھول ہو کے مہندی ہو سب عزا کے ساماں ہیں
اہتمام شادی کے اک بہن کے ارماں ہیں
غمزدوں کے نذرانے آنسوئوں کے طوفاں ہیں
قتل ہو گئے قاسم۔۔۔
بین تھے یہ کبریٰ کے اب تو گھُٹ رہا ہے دم
بولتے نہیں کچھ بھی آج میرے ابنِ عم
کس طرح سے دکھلائے اپنے دل کا یہ عالم
بولیئے پھوپھی اماں چُپ رہیں کے روئیں ہم
قتل ہو گئے قاسم۔۔۔
دو جہاں نہ کیوں روے یہ علی کا پوتا ہے
بیکسی پہ قاسم کی دل شکستہ ہوتا ہے
یہ زمین روتی ہے آسماں بھی روتا ہے
اب کسی کو سکتہ ہے کوئی جان کھوتا ہے
قتل ہو گئے قاسم۔۔۔
کس لئے تڑپتے ہیں کس کو جا کے سمجھاے
کیا گزرتی ہے ہم پر وہ تو بس خدا جانے
قلب بھی ہمارے ہیں شاہ کے عزا خانے
ہے عزاے قاسم میں آنسوؤں کے نظرانے
قتل ہو گئے قاسم۔۔۔
یہ صداے ماتم ہے ایک پیام بیداری
اس لےء رگوں میں ہے خونِ زندگی جاری
زندگی ہماری ہے شاہ کی عزاداری
خود شریکِ مجلس ہے اک غریب دکھیاری
قتل ہو گئے قاسم۔۔۔
رن سے لاشہء نوشاہ لاے جس گھڑی سرور
زندگی کا ہر لمحہ پھر تو بن گیا نشتر
ہر قدم قیامت تھی ہر قدم پہ تھا محشر
رہ گیا نگاہوں میں یہ لہو بھرا منظر
قتل ہو گئے قاسم۔۔۔
مثلِ فاطمہ کبریٰ کو ن سی دولہن ہو گی
سر تو بے ردا ہو گا ہاتھ میں رسن ہو گی
لاش جس کے وارث کی رن میں بے کفن ہو گی
اے رافی اس غم میں قوم سینہ زن ہو گی
قتل ہو گئے قاسم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.