Qasime hazeen utho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Mirza Sikander Ali
قاسمِ حزیںاُٹھو لاش پر دولہن آئی
یاس نے یہ لاشے پر اپنی گود پھیلائی
تارے گرے ہستی سے موت بھی یہ گھبرائی
ماں سرہانے کہتی ہے جاگ لے کے انگڑائی
قاسمِ حزیںاُٹھو ۔۔۔
بیوگی کے عالم کی زندگی مصیبت ہے
مانگ میں کہاں صندل خاکِ خوں سے زینت ہے
چور شیشئہ دل ہے پارا پارا قسمت ہے
قاسمِ حزیںاُٹھو ۔۔۔
باندھ کر گئے سہرا جنگ کی یہ قسمت تھی
کیا ہمارے حصے میں ہوں چکا محبت تھی
موت بن گئی شادی ریت کیا قیامت تھی
قاسمِ حزیںاُٹھو ۔۔۔
جسم کے یہ ٹکڑے ہیں دینِ حق کے شہ پارے
کیسے جوڑے عضا کو ظلم و جور کے مارے
اپنی مجلسِ غم کے تم بھی کر لو نظارے
قاسمِ حزیںاُٹھو ۔۔۔
نو عروس کو یوں بھی کوئی ایذا دیتا ہے
چُن کے پھول زخموں کا کون تحفہ دیتا ہے
غم کے بھی علی فطرت کوئی ہدیہ دیتا ہے
قاسمِ حزیںاُٹھو ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.