Qasim qasim ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Dilawar Hasan
قاسم قاسم کا نوحہ ہے گھر میں قیامت ہے
ام فروہ کا گریہ ہے گھر میں قیامت ہے
بیوہ اپنے سر کو جھکاے بیٹھی ہے خاموش
سامنے نوشاہ کا لاشہ ہے گھر میں قیامت ہے
قاسم قاسم کا نوحہ ہے۔۔۔
پھول خوشی کے ایسے کھلے دو پل میں مرجھائے
جنگل کی یہ کیسی ہوا ہے گھر میں قیامت ہے
قاسم قاسم کا نوحہ ہے۔۔۔
تیرا برس والے کی گھر میں میت آی ہے
زخم ابھی تازہ تازہ ہے گھر میں قیامت ہے
قاسم قاسم کا نوحہ ہے۔۔۔
کوئی زباں کھولے تو کیسے سب ہے سکتے میں
چپ جو حسن کا شہزادہ ہے گھر میں قیامت ہے
قاسم قاسم کا نوحہ ہے۔۔۔
جس کے ہاتھوں کے مہندی پر خون ہوا غالب
اس کا جنازہ رکھا ہوا ہے گھر میں قیامت ہے
قاسم قاسم کا نوحہ ہے۔۔۔
جس مسند پر عقد کا سہرا باندھ کے بیٹھا تھا
اس مسند پر اب لاشہ ہے گھر میں قیامت ہے
قاسم قاسم کا نوحہ ہے۔۔۔
آنسوں پوچ لےء یہ کہہ کر فاطمہ کبرا نے
درد کو سہہ لینا ہی دوا ہے گھر میں قیامت ہے
قاسم قاسم کا نوحہ ہے۔۔۔
ایسی شادی اس دنیا میں دیکھی ہے کس نے
خاک کے بستر پر دولہا ہے گھر میں قیامت ہے
قاسم قاسم کا نوحہ ہے۔۔۔
گھوڑوں سے پامال کیا ہے جس کے لاشے کو
عشرت یہ اس کا نوحہ ہے گھر میں قیامت ہے
قاسم قاسم کا نوحہ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.