Qasim kahan ho tum
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Munawar Ali
اے حسن کے لاڈلے قاسم کہاں ہو تم
قاسم کہاں ہو تم قاسم کہاں ہو تم
رہی طاقت نہ اے قاسم تیرے معزور عمو کو
سکوں کیوں کر ملے قاسم تیرے رنجور عمو کو
سہارا چاہیےء قاسم تیرے مجبور عمو کو
مجھے آواز دو قاسم جہاں ہو تم
اے حسن کے لاڈلے۔۔۔
تمہیں مادر کی اے قاسم ضعیفی کا سہارا ہے
در خیمے سے تجھکو تیری اماں نے پکارا ہے
کہ نرغے میں لعینوں کے میرے آنکھوں کا تارہ ہے
مجھے آواز دو قاسم جہاں ہو تم
اے حسن کے لاڈلے۔۔۔
تمہارے ساتھ غازی کو اگر میں بھیجتا رن میں
تجھے وہ لے کے آ جاتے تمہاری ماں کی آنگن میں
اجازت دے کے میں تجھکو پھنسا ہوں میں بھی الجھن میں
مجھے آواز دو قاسم جہاں ہو تم
اے حسن کے لاڈلے۔۔۔
لگا کر ہاتھ میں مہندی چلے ہو جانب مقتل
پلٹ کر جلد آ جاؤ یہاں خیموں میں ہے ہلچل
تمہاری یاد میں کبرا تڑپ کر کہتی ہے پل پل
مجھے آواز دو قاسم جہاں ہو تم
اے حسن کے لاڈلے۔۔۔
تیرے پامال لاشے کو اگر دیکھے وہ بے چاری
بڑی مشکل ہے جی پاے تیری غم میں وہ دکھیاری
میرے قاسم دکھادی تو نے غازی کی وفاداری
مجھے آواز دو قاسم جہاں ہو تم
اے حسن کے لاڈلے۔۔۔
ہوے دنیا سے رخصت قاسم تشنہ دہن عاشق
قلم کو چوم کر رکھ دو بصد آہ و فغاں عاشق
وہ دیکھو آکے پہنچے ہیں منور نوحہ خواں عاشق
مجھے آواز دو قاسم جہاں ہو تم
اے حسن کے لاڈلے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.