Badan Se Nok E Naiza Tak Mera Sar Agaya Amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Kazmi Brothers
بدن سے نوک نیزا تک میرا سَر آگیا اماں
تیرا اصغر بھی اکبر کے برابر آگیا اماں
بدن سے نوک نیزا تک میرا سَر آگیا اماں
گلے پر تیر کھایا چین سے سویا ہوا تھا میں
اچانک قبر میں نیزا اُتَر کر آگیا اماں
ہے کچھ تیر و سنا پر اور کچھ بابا کے چہرہ پر
بدن میں خون جتنا تھا وہ باہر آگیا اماں
بتائے یہ آپ نے یہ راکھ جو اپنے پہلو میں باندھی ہے
میرا جھولا بھی کیا شعلوں کی زد پر آگیا اماں
سرے بازار اس لمحہ بھی تم کوصبر کرنا ہے
جو میرے سر کی جانب کوئ پتھر آگیا اماں
بھلا تم میری معصومہ بہن کو کیا بتاتی ہو
سكینہ پوچھتی ہوگی کیا اصغر آگیا اماں
میرا خون میں بھرا کرتا لیے یثرب چلی جانا
سمجھ لینا تمہارے ساتھ میں گھر آگیا اماں
بروز حشر احسن بس یہی سننے کی حسرت ہے
علی اصغر کہے میرا سخن ور آگیا اماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.