Pamaal sumay aspa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
پامال سم اسپاں اے چاک بدن قاسم
مرنے کے لئے تو نے جب ازن نہیں پایا
خدمت میں شہ دیں کی خط باپ کا پوہنچایا
پھر اشکِ مسلسل تھے اور شاہ کا چہرہ تھا
یاد آگے کچھ پیماں اے چاک بدن قاسم
---پامال سم اسپاں
میدان سے جیسے ہی آواز تیری آئی
فوجوں کی طرف جھپٹے عبّاس بھی سرور بھی
بھگڈر جو مچی رن میں ہر سمت قیامت تھی
پھر رک نہ سکا طوفاں اے چاک بدن قاسم
---پامال سم اسپاں
خیموں میں قیامت ہے کبریٰ پہ فلک ٹوٹا
رونے کی صدائیں ہیں مادر کو ہوا صدمہ
نو شاہ کو چادر میں لاتے ہیں شہ والا
اب ہوگیا گھر ویراں اے چاک بدن قاسم
---پامال سم اسپاں
صندل ہے نہ گہنے ہیں ابٹن ہے نہ مہندی ہے
اسطرح کی شادی بھی لوگوں کہیں ہوتی ہے
مقتل میں ہیں باراتی ہر سمت اداسی ہے
اور خاک بسر ہے ماں اے چاک بدن قاسم
---پامال سم اسپاں
کچھ دیر میں دلہن کے ہاتھوں میں رسن ہوگی
ٹوٹے ہوے خوابوں کی آنکھوں میں چبھن ہوگی
طۓ ہوگا سفر تنہا کیا دل پے تھکن ہوگی
مٹی میں ملے ارماں اے چاک بدن قاسم
---پامال سم اسپاں
سب فرش عزا پر ہے تقریب عروسی میں
سوغات ہے ماتم کی اشکوں کی روانی میں
تا حشر ہے غم شاہد اس مجلس شادی میں
غمخوار ہیں سب گریاں ائے چاک بدن قاسم
---پامال سم اسپاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.