Pamaal laasha dekh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Mir Hasan Mir
پامال لاشہ دیکھ کے کہتی ہیں بیبیاں
زہرا کی طرح ٹوٹی ہیں قاسم کی پسلیاں
ٹکڑے پکارے دشت میں لبیک یا حسین
آکر کہا جو مولا نے قاسم ہو تم کہاں
---پامال لاشہ دیکھ کے
پامال جیتے جی جو ہوا ہے اُسے سلام
رو کر لہو یہ کہتے ہیں خود صاحب الزماں
---پامال لاشہ دیکھ کے
آجاؤ میرے بھائی تلک بولے یہ حسن
قاسم نہ لو حسین کی غربت کا امتحاں
---پامال لاشہ دیکھ کے
یہ کہہ کے کچھ نشانوں کو شہ چومنے لگنے
عباس دیکھو رگڑی ہیں قاسم نے ایڑہیاں
---پامال لاشہ دیکھ کے
ٹکڑے اُٹھانے لاش کے سرور کے ساتھ ساتھ
زہرا گئیں ہیں دشت میں جانے کہاں کہاں
---پامال لاشہ دیکھ کے
پامال ہونہ لاش چچا کی یہ سوچ کر
لپٹا ہوا سموں سے ہے فروہ کا نوجواں
---پامال لاشہ دیکھ کے
مادر کرے گی کس طرح دیدار آخری
ہائے سموں کے چاند سے چہرے پہ ہیں نشاں
---پامال لاشہ دیکھ کے
لگتا ہے مجھ کو میر تکلم خیام سے
اب بھی سنائی دیتی ہیں فروہ کی ہچکیاں
---پامال لاشہ دیکھ کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.