Pamaal hoke hazrate
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Anj. Masoomeen
پامال ہو کے حضرت قاسم گزر گےء
پھولوں کی طرح دشت بلا میں بکھر گےء
فروہ کے لال ابنِ حسن جان شاہ دیں
تیرہ برس کے سن میں بڑا کام کر گےء
پامال ہو کے حضرت قاسم۔۔۔
رو کر سکینہ کہتی ہے ہم سے یہ بار بار
کبرا بتایےء میرے بھیا کدھر گےء
پامال ہو کے حضرت قاسم۔۔۔
کیا ہم پہ دیکھو آج قیامت گزر گئی
دولہا سے پہلے ہم ہی بھلا کیوں نہ مر گےء
پامال ہو کے حضرت قاسم۔۔۔
کبرا کا تھا بیاں نہ لیا ساتھ ہم کو بھی
دولہن کو چھوڑ کر میرے دولہا کدھر گےء
پامال ہو کے حضرت قاسم۔۔۔
تا زندگی نہ چین ملے گا ہمیں کبھی
پامال آرزو کو میری آج کر گےء
پامال ہو کے حضرت قاسم۔۔۔
وہ کونسا ستم ہے جو ہم پر ہوا نہیں
ہم جیتے جی تمہارے بنا آج مر گےء
پامال ہو کے حضرت قاسم۔۔۔
ہاتھوں میں ریسماں بندھی پاؤں میں خار ہے
قاسم غمِ حیات سے تم بے خبر گےء
پامال ہو کے حضرت قاسم۔۔۔
اب قید کر کے اعدا ہمیں لے کے جاتے ہیں
آؤ چھڑانے اے میرے قاسم کدھر گےء
پامال ہو کے حضرت قاسم۔۔۔
قاسم تمہارے بعد بلا کے ستم ہوے
دربار میں یزید کے ہم ننگے سر گےء
پامال ہو کے حضرت قاسم۔۔۔
کیا سن سکو گے حالِ دلِ بیقرار کا
بن تیرے ہم تو قید ہوے در بدر گےء
پامال ہو کے حضرت قاسم۔۔۔
اقبال رن میں شاہ زمن اب اداس ہے
قاسم کی لاش پر سے جو گھوڑے گزر گےء
پامال ہو کے حضرت قاسم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.