Mere raaj dulare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Irfan Hussain
میرے راج دلارے قاسم
ہاے قاسم ہاے قاسم
فروا کے لبوں پر مقتل میں
تھے درد کے مارے قاسم
ہے چشم فلک پرنم پرنم
ہے عرش پہ بھی تیرا ماتم
روتے ہیں تیری پامالی پر
یہ چاند ستارے قاسم
ہاے قاسم میرے راج۔۔۔
پردیس میں پھرتے ہیں در در
غربت کی گھٹائیں ہیں سر پر
اب کون ہمیں پہنچاے وطن
جب تم ہی سدھارے قاسم
ہاے قاسم میرے راج۔۔۔
تم مجھ سے جدا یوں ہوتے ہو
کیوں خاک پہ بکھرے سوتے ہو
مقتل سے پلٹ کر آ جاؤ
ماں زلفیں سوارے قاسم
ہاے قاسم میرے راج۔۔۔
واری بھی ہوا نظروں سے نہاں
اور تم بھی سدھارے سوے جناں
یہ عمر میری گزرے گی بھلا
اب کس کے سہارے قاسم
ہاے قاسم میرے راج۔۔۔
تو تین دنوں کا پیاسا ہے
کوثر میں طلاتم برپا ہے
تیری پیاس پہ گریا گریا ہے
تسنیم کے دھارے قاسم
ہاے قاسم میرے راج۔۔۔
کی فوج جفا نے کیسی جفا
جیتے جی تجھے پامال کیا
یوں دشت میں تم بکھرے جیسے
قرآن کے پارے قاسم
ہاے قاسم میرے راج۔۔۔
اس سونے سونے جنگل سے
تم کربوبلا کے مقتل سے
اے لال پلٹ کر آجاؤ
ماں تم کو پکارے قاسم
ہاے قاسم میرے راج۔۔۔
روتے تھے حرم پھٹتے تھے جگر
ہوتا تھا بپا اس دم محشر
جب کہتی تھی یہ دکھیا روکر
میرے آنکھ کے تارے قاسم
ہاے قاسم میرے راج۔۔۔
خیرات پہ شہ ذیشاں کی
رکھ لاج بلال و عرفاں کی
محشر میں کھڑے ہیں یہ دونوں
بس تیرے سہارے قاسم
ہاے قاسم میرے راج۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.