Mehendi lagake qasim
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
مہندی لگا کے قاسم مقتل کو جا رہے ہیں
ارمان ماں پھوپھی کے آنسُو بہا رہے ہیں
دھو لی گئی تھی مہندی بہنوں کے آنسوئوں سے
پانی نہ تھا میسر ہائے ہائے کئی دنوں سے
سوکھے ہوئے لبوں کے چہرے بتا رہے ہیں
مہندی لگا کے قاسم۔۔۔
عباس نے سجایا اکبر سے سہرا باندھا
شادی کے گھر میں یا رب یہ کیسا وقت آیا
بارات والے سارے سر کو کٹا رہے ہیں
مہندی لگا کے قاسم۔۔۔
پوشاک ہے عروسی نوشاہ کے بدن پر
لیکن یہ سُرخ دھبے کل تھے کسی کفن پر
منظر وہ کربلا میں دوہرائے جا رہے ہیں
مہندی لگا کے قاسم۔۔۔
روحِ حسن نے آ کر کیسا یہ حال دیکھا
ٹکڑوں میں ہائے کیسے خود اپنا لال دیکھا
اپنے جگر کے ٹکڑے پھر یاد آ رہے ہیں
مہندی لگا کے قاسم۔۔۔
بیوہ جو ہو گئی ہیں ابنِ حسن کی دولہن
اشکوں سے شاہِ والا اپنا بھگو کے دامن
دولہن کے سر پہ مثلِ چادر اوڑھا رہے ہیں
مہندی لگا کے قاسم۔۔۔
سجاد غش سے اُٹھ کر اک اک سے پوچھتے تھے
شادی کے گھر میں سب کے اُترے ہوئے ہیں چہرے
کیا چیز رن سے بابا دامن میں لا رہے ہیں
مہندی لگا کے قاسم۔۔۔
خوشبو حنا کی اب تک موجود ہے فضا میں
دولہن تو بے خبر ہے مصروف ہے دعا میں
داماد کا جنازہ شبیر لا رہے ہیں
مہندی لگا کے قاسم۔۔۔
ریحان او ر رضا یہ غم شاہِ نینوا کا
اک ایسا سانحہ ہے میدانِ کربلا کا
ہر سال اہلِ ماتم جس کو منا رہے ہیں
مہندی لگا کے قاسم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.