Maqtal se laash
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
مقتل سے لاش قاسم نوشاہ کی آی ہے
باراتیوں نے کیوں صف ماتم بچھای ہے
دلہن کی مانگ خاک سے کس نے سجای ہے
شادی کا ہے مکان فضا غم کی چھائی ہے
بیوہ ہوی حسین کی بیٹی دہائی ہے
مقتل سے لاش قاسم۔۔۔
خوشیاں تمام ہو گیء آنسوں بہایےء
دلہن کو لا کے فرش عزا پر بٹھایےء
شادی کی رسم ہو چکی بیوہ بنائیے
فضہ یہ کس کے مرنے کا پیغام لای ہے
مقتل سے لاش قاسم۔۔۔
بیوؤں کا درمیان یہ فروہ کی ہے بکا
پل میں میری خوشی کا جہاں خاک ہو گیا
بیٹے کا گھر بسانے کا ارمان تھا میرا
ابنِ حسن نے موت کی بستی بسای ہے
مقتل سے لاش قاسم۔۔۔
فرماتے تھے یہ شاہ غضب ہوگیا بہن
پامال رن میں ہو گیا نوشاہ کا بدن
اور ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا بھیا کا گل بدن
قاسم کی لاش ہم نے عبا میں اٹھای ہے
مقتل سے لاش قاسم۔۔۔
جاوید کربلا کی یہ شادی عجیب تھی
لمحوں میں جو خوشی تھی وہ غم میں بدل گیء
شادی کوئی جہاں میں ہوتی ہے جب کبھی
ابنِ حسن کی یاد زمانے کو آی ہے
مقتل سے لاش قاسم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.