Maa ne ashkon ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Asif Ali Abir
ماں نے اشکوں کے مصلے پہ سجای مہندی
دست قاسم پہ تصور میں لگای مہندی
شدت کرب سے زینب کا عجب عالم تھا
کانپتے ہاتھوں سے جب ماں نے اٹھای مہندی
ماں نے اشکوں کے۔۔۔
خیمہء سبط پیمبر میں تھا اک حشر بپا
تشنہ لب بچوں سے جب پڑھ کے سنای مہندی
ماں نے اشکوں کے۔۔۔
یاد شبیر کو اس وقت حسن آے بہت
گوندھ کر اشکوں سے ہمشیر جو لای مہندی
ماں نے اشکوں کے۔۔۔
سرخ رو کر دیا شبر کو سر کربوبلا
دست قاسم پہ کچھ اس طرح سمای مہندی
ماں نے اشکوں کے۔۔۔
لگ گیء کیسی نظر قاسم نوشاہ تجھے
روکے مقتل میں یہ دیتی تھی دہائی مہندی
ماں نے اشکوں کے۔۔۔
جانے کیا بات تھی عاشور کی شب جنت میں
طشت میں حور جناں دیکھنے آی مہندی
ماں نے اشکوں کے۔۔۔
جب تلک زندہ رہے عصر کے ہنگام کے بعد
پھر کبھی اہلِ حرم نے نہ لگائی مہندی
ماں نے اشکوں کے۔۔۔
چھو کے داماد کے ٹکڑوں کو کہا سرور نے
ہاے آفسوس تجھے راس نہ آی مہندی
ماں نے اشکوں کے۔۔۔
ارتضیٰ غم سے جگر چاک ہوا ہے اس دم
جونہی آصف نے جو مجلس میں سنائی مہندی
ماں نے اشکوں کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.