Lakhte dile hasan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
لختِ دِل حسن کے ٹکڑے اٹھا اٹھا کے
دامن میں رکھ رہے ہیں سرور سجا سجا کے
کرب و بلا میں بیٹا مادر کی لاج رکھنا
بچپن سے ماں نے پالا لوری سنا سنا کے
لختِ دِل حسن کے۔۔۔
دے کر رضائے مقتل بھائی کے لاڈلے کو
کرتے ہیں پیار سرور دل سے لگا لگا کے
لختِ دِل حسن کے۔۔۔
یہ کہہ کے رن میں قاسم فوجِ جفا پہ ٹوٹے
لڑتے نہیں ہیں رن میں جاں کو بچا بچا کے
لختِ دِل حسن کے۔۔۔
جوشِ وفا قاسم غازی سے مل رہا ہے
دریا سے اُٹھ رہی ہے موجِیں وفا وفا کے
لختِ دِل حسن کے۔۔۔
اک تشنہ لب کو رن میں لاکھوں نے مل کے مارا
ٹاپوں سے روند ڈالا گھوڑے بھگا بھگا کے
لختِ دِل حسن کے۔۔۔
ٹکڑے بدن ہے سارا شبیر رو رہے ہیں
چنتے ہیں لاشِ قاسم آنسو بہا بہا کے
لختِ دِل حسن کے۔۔۔
پامال ہو کے پیاسا سیراب ہو رہا ہے
تشنہ لبی کو اپنے خوں میں بجھا بجھا کے
لختِ دِل حسن کے۔۔۔
ماں دیکھنے نہ پائے ٹکڑے بدن ہے سارا
لاتے ہیں لاش مولا ماں سے چھپا چھپا کے
لختِ دِل حسن کے۔۔۔
دیتی رہی صدائیں فروہ کہاں ہو قاسم
ہنستے رہے ستم گر خیمے جلا جلا کے
لختِ دِل حسن کے۔۔۔
فروہ کا چاند خوں میں ڈوبا کچھ اس طرح سے
روتا رہا فلک بھی تارے بُجھا بُجھا کے
لختِ دِل حسن کے۔۔۔
ٹکڑے نہیں یہ قاسم رن میں ترے بدن کے
نقشِ بقا رکھے ہیں تو نے بنا بنا کے
لختِ دِل حسن کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.