Laasha yahin kahin
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
رو کر پکارے سیدے والا یہی والا یہی کہیں
قاسم کا تھا پڑا ہوا لاشہ یہی کہیں
اے کربلا بتا میرا پیارا کدھر گیا
بھیا حسن کا راج دلارا کدھر گیا
گھوڑے سے وہ ابھی تو گرا تھا یہی کہیں
قاسم کا تھا پڑا ہوا۔۔۔
فروا کی جان بھای کا جانی وہی تو تھا
سر تا قدم حسن کی جوانی وہی تو تھا
وہ نوجوان مارا گیا تھا یہی کہیں
قاسم کا تھا پڑا ہوا۔۔۔
رن میں قضا نے کہا لیا فروا کے باغ کو
نظریں تلاشتی ہے حسن کے چراغ کو
گم ہو گیا ہے اس کا جنازہ یہی کہیں
قاسم کا تھا پڑا ہوا۔۔۔
واللہ کوئی بول دے نوشاہ کہاں گیا
اک رات کی دلہن کا وہ دولہا کہاں گیا
اس نے ابھی تھا مجھکو پکارا یہی کہیں
قاسم کا تھا پڑا ہوا۔۔۔
اہلِ حرم میں نالہ و فریاد ہے بپا
جانا ہے لے کے لاش مجھے سوے خیمہ گاہ
مل جاے مجھکو میرا بھتیجا یہی کہیں
قاسم کا تھا پڑا ہوا۔۔۔
سر پیٹ کر قیام میں روتی ہے بی بیاں
اور ڈھونڈتا ہوں لاشہء قاسم کو میں یہاں
پھٹ جاے نہ غموں سے کلیجہ یہی کہیں
قاسم کا تھا پڑا ہوا۔۔۔
پھر کربلا کی خاک سے شبیر نے کہا
ملتی نہیں ہے لاش بھتیجے کی یہ بتا
کیا تونے کر دیا ہے دفینا یہی کہیں
قاسم کا تھا پڑا ہوا۔۔۔
آی نداے کربوبلا یا شہ زمن
پامال ہو چکا ہے تن قاسم حسن
بکھرا پڑا ہے وہ گل تازہ یہی کہیں
قاسم کا تھا پڑا ہوا۔۔۔
عامر ردا میں کر کے تن پاش پاش کو
بولے کمیل دیکھ کے شبیر لاش کو
دیدے مجھے بھی موت خدایا یہی کہیں
قاسم کا تھا پڑا ہوا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.